انقرہ (آئی این پی ) ترکی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم ،ریاستی دہشتگردی ،قتل عام ، شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے، ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے،کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ منگل کو ترک وزارت خارجہ ،سفارتی مشن سے کشمیرمیں ظلم و ستم پرمذمتی بیان جاری گزشتہ
ہفتے مقبوضہ کشمیرمیں جاری شدید تشدد پر شدید تشویش ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے، شہداکے د رجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے، تنازعات کے اثرات سے عام شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترکی نے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔