اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 58/2 بی کی بحالی سے متعلق اور 19ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں خارج کردیں‘ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کہ 19ویں ترمیم کے خلاف درخواست غیر موثر ہوچکی ہے‘ عدالت اٹھارویں اور انیسویں ترمیم پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ نے
انیسویں ترمیم کے خلاف درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انیسویں ترمیم کے خلاف درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔ عدالت اٹھارویں اور انیسویں ترمیم پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 52/2 بی کی بحالی سے متعلق درخواست بھی خارج کردی یہ درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی گئی۔