پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں کو کتنی سزا ہو گی ؟ایسا دعویٰ کر دیا گیا جس نے شریف خاندان پر بجلیاں گرادیں 

datetime 31  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز، حسین اور حسن نواز پر جرم ثابت ہوچکا ہے ، یہ لوگ عدالت سے باہر آکر من گھڑت گفتگو کرتے ہیں،حسن اور حسین نواز مقدمے سے مفرور ہیں،نواز شریف اپنا مقدمہ ثابت نہیں کر پا رہے ،دستاویزات کے مطابق نوازشریف بھی پیسہ چھپانے والوں میں شامل ہیں،حسن اور حسین مفرور ہیں، ان کو 2 سے 3 سال کی سزا ہونی ہے۔

تحریک انصا ف کے رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ایک بیان دیا کہ دبئی میں فیکٹری لگائی وہاں سے پیسہ آیا ، جبکہ پہلے دن سے ان کا مؤقف تھا کے فلیٹس نواز شریف کے نہیں بچوں کے ہیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے حوالے سے بیان کو پارلیمان کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے بیان پر معافی مانگیں۔ ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان سے پہلی بار منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ کے خلاف وزیر اعظم کا اس طرح کا بیان ان کے منصب کے مطابق نہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے اور وزیر اعظم کے بیان سے بلوچستان کے عوام کو افسوس ہوا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف صادق سنجرانی کی حمایت جاری رکھے گی اور سینیٹ کے خلاف کسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنے گی۔خیال رہے کہ اس بیان کے بعد کچھ ٹی وی چینلز کی جانب سے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے ملاقات کی درخواست کو وزیر اعظم نے مسترد کردیاتاہم سینیٹ سیکریٹریٹ نے وضاحت جاری کی تھی، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے اس طرح کی کوئی درخواست نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…