جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیا امریکہ میں پاکستان وزیراعظم کی تذلیل کر کے تلاشی لینے سے عزت کم نہیں ہوئی تھی جو فریادی کہنے سے ہو گئی ؟چیف جسٹس پر نواز شریف کو تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چیف جسٹس کا ایک ایک لفظ پکڑ کر اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کا وطیرہ بن چکا ہے

کہ وہ چیف جسٹس کے ایک ایک لفظ کو پکڑ کر اس کا ہر جگہ پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ۔ عوام کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا ۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فریادی کہنے پر چیف جسٹس کا برا منایا،جبکہ انہوں نے خود ہی اٹارنی جنرل کے ذریعے چیف جسٹس آفس کو ایک درخواست بھجوائی جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آپ سے ملنا چاہتے ہیں جس کو چیف جسٹس آف پاکستان نے قبول کیا اور ملاقات بھی کی ۔ سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی خود کو وزیراعظم نہیں سمجھتے انہوں نے اپنی سیکورٹی بھی نواز شریف کو دی ہوئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایک دفعہ امریکہ پر بیان دینے کی جرات تو کریں ملک کے وزیراعظم کی جس طرح امریکہ ائیر پورٹ پر تلاشی لے گئی ان کی عزت خطرے میں نہیں پڑی ؟جبکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ ملاقات کیلئے فریادی آئے تھے جس پر وایلا مچایا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…