اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک جانے والے افراد کیلئے اہم خبر، حکومت نے پاسپورٹ کی فیس میں 1500 روپے سے 2500 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا کوئی بھی شہری اپنے ملک کا پاسپورٹ حاصل کئے بغیر بیرون ملک کا سفر نہیں کر سکتا ۔ دنیا بھر میں پاسپورٹ قوانین لاگو ہیں اور پاکستان میں بھی پاسپورٹ کے حصول کے بغیر بیرون ملک جانا ناممکن ہے۔ خبر یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے
پاسپورٹ فیس میں 1500 روپے سے 2500 روپے اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اطلاق نئے مالی سال سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی تیاری کے مراحل میں اخراجات بڑھ جانے کے باعث پاسپورٹ کی فیس میںاضافے کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی موقف یہ ہے کہ پاسپورٹ صاحب استعداد لوگ ہی بنواتے ہیں غریب کاپاسپورٹ سے کوئی لینا دینا نہیں اس لئے اس کی فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔