منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری، کھلے عام نقل کا سلسلہ نہ تھم سکا

datetime 28  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سندھ بھر میں میٹرک امتحانات جاری ہیں جس کے امتحانی مراکزوں میں کھلے عام نقل کا سلسلہ تھم نہ سکا، بوٹی مافیا بھی سرگرم ہے، انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل طور پر ناکا م ہوگئی۔سندھ بھر میں میٹرک امتحانات سے قبل تعلیمی بورڈز کی جانب سے نقل روکنے کے بلند و بانگ دعوے تو کیے گئے تاہم صورت حال یکسر تبدیل ہی پائی گئی ہے، سندھ بھر میں دفعہ 144 کے باوجود پیپر شروع ہوتے ہی فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں

پر دستیاب حل شدہ پیپر سو سے دو سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے جب کے امتحانی مراکزوں میں بھی طلبہ و طالبات موبائل فون اور گائیڈوں کی مدد سے نقل کرنے میں مصروف ہیں۔مختلف علاقوں میں واٹس اپ گروپس بنا دئے گئے ہیں جس میں سوالوں کے جواب پیپر شروع ہونے کے دس منٹ بعد دستیاب ہوتے ہیں۔ لاڑکانہ، سانگھڑ میں صورت حال ایک ہی جیسی پائی جا رہی ہے، تعلیمی بورڈز کی جانب سے درجنوں ویجلینس ٹیمیں بنا دی گئیں ہیں جو امتحانی مراکزوں میں نظر نہ آئیں، کشمور میں بھی بوٹی مافیا امتحانی مراکز میں سرگرم رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…