منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ہاں میں اس چیز کی عادی ہوں اور میں نے بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں قتل کیا،لاہور میں 3 بچوں کو قتل کرنیوالی ماں نے اعترافِ جرم کر لیا، لرزہ خیز انکشافات

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ہاں میں اس چیز کی عادی ہوں اور میں نے بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں قتل کیا،لاہور میں 3 بچوں کو قتل کرنیوالی ماں نے اعترافِ جرم کر لیا، لرزہ خیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہیئر میںگزشتہ روز3 بچوں کو قتل کرنے والی

ان کی سگی ماں نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، ملزمہ انیقہ نے اعتراف بیان میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کوکین کی عادی تھی اور اس کی حسین مصطفی نامی شخص کے ساتھ تعلقات تھے جس کے ساتھ وہ شادی کی خواہشمند تھی لیکن حسین مصطفی بچوں کو ساتھ رکھنے پر رضامند نہیں تھا ، ملزمہ نے انکشاف کیا کہ وہ 9سال سے بچوں کی پرورش کررہی تھی جبکہ بچوں کا حقیقی باپ بچوں کے لئے کوئی خرچہ نہیں دیتاتھا، ملزمہ نے اپنے اعتراف بیان میں بتایا ہے کہ وہ کوکین کی عادی ہے اور اس نے بچوں کے منہ پر جائے نماز رکھ کر انہیں قتل کیا، ملزمہ نے اس موقع پر اپیل کی کہ مجھے تین بار سزائے موت دی جائے اور جس جائے نماز کو استعمال کرتے ہوئے میں نے اپنے بچوں کو قتل کیا ہے وہ ہی جائے نماز سزائے موت کے وقت میرے منہ پر رکھاجائے، ملزمہ انیقہ نے کچھ دن قبل لاہور کے علاقے ہیئر میں اپنے تین بچوں 4سالہ ابراہیم، چھ سالہ کنیز فاطمہ اور آٹھ سالہ زین العابدین کو بے دردی سے قتل کردیا تھا اور اپنا ہاتھ کسی چیز سے زخمی کرلیاتھا ، ملزمہ کے متضاد بیانات پر پولیس نے شک کی بنیاد پر مزید تفتیش کی تو ملزمہ نے اعتراف جرم کرلیا۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…