منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

معروف عالم دین مولانا محمد اشرف گولڑوی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،عقیدت مند زارو قطار روتے رہے

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(آئی این پی) جماعت اہلسنت کے معروف عالم دین،جامعہ مسجدجیلانی جہانیاں کے مرکزی خطیب حضرت علامہ مولانا محمد اشرف چشتی گولڑوی انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ جہانیاں گورنمنٹ ہائی سکول میں ادا کی گئی،نمازجنازہ صاحبزادہ سید ارشد سعیدکاظمی شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کی وفات پر چیئرمین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن ، الحاج حاجی نذیر احمد،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ،اہلسنت والجماعت کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں249ملک غلام مرتضیٰ میتلا،آفتاب حسین، شیخ عمران سلیم،محمد آصف جاوید،عبدالمجید رحمانی ،محمد اشفاق جٹ،خالد شیریف گجر، شیخ عبدالرحمن شاہ،پروفیسر جاوید اصغر، افضال حامدی،محمد طارق، نصراللہ سیالوی،عرفان اسلم،چوہدری سرور،محمدعارف سعید ،عامر گل ،محمد لطیف خان خٹک ،شیخ محمد سلیم ،سعید اقبال ،شمس الحق لونگ،محمد شریف ،اشفاق احمد،قاری عابد حسین ،سمیت وکلاء،صحافیوں،علماء کرام،خطیب حضرات ،مشائخ عزام اورسینکڑوں افراد نے تعزیت کا اظہار کیامرحوم مولانا محمد اشرف گولڑوی طویل عرصہ سے جامعہ مسجد جیلانی جہانیاں میں درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ تھے ملک بھر میں ان کے شاگردوں کے تعداد ہزاروں میں ہے،وہ بصارت سے محروم ہونے کے باوجود ایک بلند پایہ خطیب،استاذ الحدیث اور بہترین استاد تھے ان کے شاگرد اور عقیدت مند زاروقطار روتے رہے۔ ان کی قرآن خانی جمعرات کو10بجے جامعہ مسجد جیلانی میں ہو گی۔



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…