بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

صادق سنجرانی کے خلاف مہم کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی،ن لیگ صادق سنجرانی کے خلاف کیوں ہےاور انہیں ہٹا کر اپنا بندہ کیوںلانا چاہتی ہے، نواز شریف کو ان سے کیا خطرہ لاحق ہے؟تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کی صادق سنجرانی کے خلاف مہم کی وجہ سے سامنے آگئی، شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ مارشل لا نہ لگے ، ہم ایک دوسرے کو گالی دے رے ہیں لیکن عوام کی بات کوئی نہیں کر رہا۔

امریکہ نہیں چاہتا کہ یہاں سی پیک منصوبہ وجود میں آئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جتنا چاہے زور لگا لے الیکشن وقت پر نہیں ہونگے۔ میرے خیال میں نومبر کے پہلے یا اکتوبر کے آخری ہفتے سے قبل الیکشن نہیں ہو رہے۔ ایل این جی کا کیس اب بھی التوا میں پڑا ہے۔ احتساب ہونا چاہئے لیکن الیکشن نہیں رکنے چاہئیں۔ میں نواز شریف خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا ۔ ہو سکتا ہے کہ شہباز شریف بھی فارغ ہو جائیں۔ شہباز شریف میں اتنی طاقت نہیں کہ وہ نواز شریف کے سامنے کھڑے ہوں۔ ان کیلئے سب سے اہم بات سزا سے بچنا ہے لیکن میں نواز شریف اور مریم نواز کو سزا ہوتی دیکھ رہا ہوں۔ چند ہفتوں میں صادق سنجرانی ملک کے صدر ہونگے ۔ نواز شریف کی معافی کی تمام اپیلیں صادق سنجرانی کے پاس جائیں گی جب وہ قائمقام صدر ہونگے۔ شریف برادران نے نیب کو بھی ڈرانے کی کوشش کی ۔ یہ لوگ اداروں کو خریدنے یا ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگلا نگران وزیراعظم ماہر اقتصادیات ہی ہو گا۔میرے اختیارمیں ہوتا تو کسی چیف جسٹس کو نگران وزیراعظم بناتا۔ مشرف واپس نہیں آئیں گے اور میرا بھی انہیں مشورہ ہے کہ واپس نہ آئیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر سے ملاقات سیاسی نوعیت کی تھی۔ میں سمجھتا ہوں کہ نگران سیٹ اپ کیلئے دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس چاروں صوبوں

کی نگران اور مرکزی حکومت کا فیصلہ کریں، میری باتوں کو ہوا میں اڑایا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…