پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

ڈی سی گوجرانوالہ کی پر اسرار ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ: سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی سے قبل حمزہ شہباز سے ملاقات کا انکشاف ،کروڑوں کی کرپشن میں ملوث افسر کو بچانے کیلئے ان پر کون دبائو ڈال رہا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی مبینہ خودکشی سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ملاقات کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی سے قبل وزیراعلیی پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے ملاقات کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سہیل ٹیپو کی موت کو اگر خودکشی مان بھی لیا جائے تو اس سے بھی کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

سہیل ٹیپو کا تبادلہ کے لیے بضد کیوں تھے؟ رات بھر لان میں چہل قدمی کی وجہ کیا تھی؟ حمزہ شہباز سے وقوعہ کے روز کس ایجنڈے پر ملاقات تھی؟ سالڈویسٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث افسر کو بچانے کے لیے کس سیاسی خاندان کا دباؤ تھا؟ سہیل ٹیپو سینئر بیوروکریٹ کے قتل کا مدعی پولیس خود کیوں نہ بنی؟ وقوعہ پر والدین کی موجودگی کے باوجود لاہور سے ماموں کو بلا کر مدعی بنانے کی وجہ کیا ہے؟ اگر یہ خود کشی ہی ہے تو پھر پنکھے سے لٹکی لاش کے ہاتھ کیوں بندھے تھے اور کس نے باندھے تھے؟ سہیل ٹیپو کے قتل کا کسے فائدہ تھا اور قتل کیوں کیا گیا؟ یہ تمام سوالات ہیں جن کے جوابات تفتیش کے دوران سامنے آنے کے بعد ہی اصل حقائق کا علم ہو سکے گا۔بتایا جاتا ہے کہ سہیل احمد ٹیپو طویل رخصت پر جانا چاہتے تھے ان کی رخصت کی درخواست پر کمشنر گوجرانوالہ نے رخصت دینے کے بجائے ماہر نفسیات کو بلا کر ان کا چیک اپ بھی کروایا تھا۔ موجودہ سیاسی اور انتظامی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ملک کی بیوروکریسی شدید دباؤ میں ہے۔ جائز اور نا جائز کام کرانا کا سیاسی پریشر بد ستور موجود ہے اور ساتھ ہی نیب کی انکوائریاں اور سپریم کورٹ کے از خود نوٹسز سے بیوروکریسی پر خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی شد ت میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ سہیل احمد ٹیپو کا پوسٹمارٹم کرنے والے سول ہسپتال کے

ڈاکٹر گلزار احمد کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی موت ان کے قتل کی جانب اشارہ کر رہی ہے تاہم ان کے جسم سے حاصل نمونہ جات پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے پر ہی واضح انداز میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…