منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

جڑانوالہ میں کم عمر بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سکینڈل میں ن لیگ کے اہم رہنما کے ملوث ہونے کا انکشاف، وفاقی وزیرکیساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں، بچوں اور انکے والدین کو کیا کام کرنے پر مجبور کرتے رہے؟

datetime 27  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں کم سن بچوں سے زیادتی اور انکی ویڈیو بنانے کے سکینڈل کا انکشاف ، سکینڈل میں ملوث مرکزی کردار بلا ڈان لیگی رہنما طلال چوہدری کا سپورٹر نکلا، جلسوں میں اہم رہنمائوں کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں کم سن بچوں سے زیادتی اور ان کی ویڈیو بنانے کے

سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سکینڈل کا مرکزی کردار بلا ڈان لیگی رہنما طلال چوہدری کا سپورٹر نکل آیا ہے ۔ بلا ڈان کو اہم سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے جب کہ اس کی اہم ن لیگی رہنمائوں کے ساتھ جلسوں اور دیگر مقامات پر تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ اہل علاقہ نے بھی بلا ڈان کی اتنے بڑے سکینڈل میں اہم سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اہل علاقہ اسی ڈر کی وجہ سے کھل کر کسی کا نام نہیں لے رہے۔ واضح رہے کہ جڑانوالہ سکینڈل میں ملوث دو ملزمان عاقب ضیا اور راشد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بلا ڈان تاحال مفرور ہے۔ ملزمان نے ایک نجی سکول کھول رکھا تھا جس میں وہ کم سن بچوں کو زیادتی پر مجبور کرنے کے ساتھ ان کی ویڈیو بناتے اور ان کو اپنے دیگر کم سن دوستوں کو اس مکروہ کام میں ملوث کرنے کیلئے مجبور کرتے تھے جبکہ ویڈیو بنا کر ان بچوں کے والدین سے رقم بھی بٹورتے رہے ہیں۔ عاقب ضیا اور راشد علی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مختلف مقامات پر بچوں کے ساتھ بد فعلی کی ہے‘ جس پر پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر درجن سے زائد بد فعلی کی ویڈیو ریکارڈنگ برآمد کرلیں جس پر پولیس نے متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا تو اکثر والدین نے بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا۔ سپیشل سیکرٹری (لاء اینڈ آرڈر)ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کی رپورٹ میں بلا ڈان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…