اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی لندن میں موجودگی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے معروف صحافی رئوف کلاسرا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی لندن میں موجودگی کی تین وجوہات ہیں، نمبر ایک ان کا اپنا میڈیکل چیک اپ ، نمبر دو ان کی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت اور تیسرے نمبر پر وہ لندن میں ملاقاتیں کرکے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کا کوئی راستہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رئوف کلاسرا نے وزیراعظم شاہد خاقان کے دورہ امریکہ پر
بات کرتے ہوئے کہا کہ نو از لیگ بھی پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امریکہ کو پیغام دے رہی ہے کہ انہیں اقتدار میں لایا جائے ۔ پرویز مشرف نے بھی امریکہ سے کہا تھا کہ پاکستان کے شیعہ سنی اکٹھے ہو جائینگے ، ان کو کنٹرول کرنے کیلئے مجھے صدر بنا دیں۔ ن لیگ بھی امریکیوں کو پیغام دے رہی ہے کہ ایک طرف آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان آرمی اور سب کو ساتھ ملا کر چیزیں ٹھیک کی جائیں تو پاکستان ایم ایم اے بن چکی ہے، اگر آپ نے ہمارے اوپر ہاتھ نہ رکھا تو آپ جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہو سکے گا۔