اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے بعد ان کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئی ہیں، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں جس کے بعد ہم نے یہ ملک حاصل کیا۔
نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کہا کہ قائداعظم کے بعد میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر تھے جو نظریاتی رہنما تھے۔ انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف نے ملکی دفاع کے لیے ایٹمی دھماکے کرکے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے لیکن ہمارے دشمنوں کو یہ بات پسند نہ آئی اور میاں نواز شریف کو جلا وطن کر دیا گیا لیکن پھر بھی میاں نواز شریف نے قوم کے بارے سوچنا بند نہیں کیا، نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کہا کہ جب قوم مایوسی کی گہرائیوں میں تھی، میاں نواز شریف نے ایک بار پھر وطن واپس آ کر ملک کی قیادت سنبھالی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس بار ملک کی معیشت کو ہدف بناتے ہوئے سی پیک منصوبے کا آغاز کیا لیکن ہمارے مخالفوں سے یہ بھی برداشت نہ ہوا، نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کہا کہ پہلے ہم نے ایٹمی دھماکے کیے اس کی سزا ملی اب ہمیں سی پیک بنانے پر سزا دی جا رہی ہے۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی حمایت میں ہمیں جو بھی سختیاں اور تکلیف برداشت کرنا پڑی ہم کریں گے اور ہم ثابت قدم رہیں گے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے نواز شریف ہمارے حقیقی لیڈر اور ساتھی ہیں۔ نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے بعد ان کی اہلیہ بھی میدان میں آ گئی ہیں، کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کی اہلیہ نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیں جس کے بعد ہم نے یہ ملک حاصل کیا۔ نہال ہاشمی کی اہلیہ نے کہا کہ قائداعظم کے بعد میاں محمد نواز شریف ہی واحد لیڈر تھے جو نظریاتی رہنما تھے۔