لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہاؤسنگ میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کیخلاف درخواست دائر کر دی۔ احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل چیک اپ کرایا جا چکا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ بالکل تندرست ہیں۔استدعا ہے پی آئی سی چیک اپ کرنے کے احکامات کو فوری روکا جائے۔ عدالت نے 29 مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔