ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

چیف جسٹس ثاقب نثارکی گلاب دیوی ہسپتال آمد، خاتون کی شکایت پر موقع پر ہی بڑا حکم جاری کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کا دورہ کر کے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،چیف جسٹس نے کالج کے العلیم میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں

از خود نوٹسز کی سماعت کے بعدگلاب دیوی ہسپتال پہنچے اور مریضوں کو ایمر جنسی وارڈ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایک خاتون نے چیف جسٹس سے علاج معالجے میں درپیش مشکلات بارے شکایت کی جس پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر خاتون کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے جسٹس ثاقب نثار کو یونیورسٹی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ جو طلبہ داخلے سے محروم ہوئے ان کے لئے اضافی سیٹس دی ہیں، بہترین میرٹ کے حامل بچوں کو داخلہ دیں گے۔ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں کہا کہ دو طرح کے کالجز ہیں جن کا معیار ہم نے بہتر کرنا ہے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں تجاویز پیش کی ہیں کہ ہمیں میڈیکل کالجز کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا انتظامیہ بچوں کو میرٹ پرداخلہ دے، 8 لاکھ 50 ہزار معقول فیس رکھی ہے اس سے بڑھنی نہیں چاہیے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلاب دیوی ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…