اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

پاک ٗامریکا تعلقات کو ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا، نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کی تقرری سے کوئی فرق نہیں پڑتا،ان کے ساتھ اب کیا کرینگے؟پاکستا ن نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاک ٗامریکہ تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔یوم پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ

پاک امریکااسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سیکوشش جاری رکھیں گے۔اعزاز چوہدری نے بتایا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلناچاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک۔امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانیکی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔کہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…