ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

لالچ نے باپ کو اندھا کر دیا، معصوم بیٹی کو موت کی گھاٹ اتار کر مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ،انتہائی شرمناک وجہ سامنے آگئی، افسوسناک انکشافات

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(این این آئی )زمین کے حصول او ر انتقام نے باپ کو اندھا کر دیا معصوم بیٹی کو موت کی گھاٹ اتار کر مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ،پولیس افسر کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ مہارت کے وجہ سے تین بیگناہ تختہ دار پر جانے سے بچ گئے ترجمان پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤ ں چک36اے فورایل میں محمد یٰسین کا اپنے قریبی رشتہ داروں اللہ دتہ، زوہیب اور محمد صابر کے درمیان زمین کاتنازعہ چل رہا تھا جو کہ حد براری کے عنوان سے مقدمہ بازی بھی ہورہی تھی

سفاک باپ محمد یٰسین نے مقدمہ وار کو پھنسانے کے لئے اپنی معصوم بیٹی 11/12سالہ کائنات کو 30بور کے پستول سے فائرکرکے موت کی گھاٹ اتار دیا اور ڈرامہ رچانا شروع کردیاکہ اس کے مخالفین نے میری بیٹی کوہلاک کیاہے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی اور ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق موقع پر پہنچ گئے جہاں کے حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے تجربہ کار اور اندھے قتل تک کا سراغ لگانے والے پولیس آفیسرنے ڈی پی او حسن اسد علو ی کواپنے شک کا اظہار کیاجو ڈی پی او کو بھی محسوس ہورہا تھا کہ اسکا معاملہ کچھ اور ہے اس پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق ، ایس ایچ اوشاہھبور نواب احمدڈوگر اور اے ایس آئی نعیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی اور حکم دیاکہ انہیں لمحہ بہ لمحہ تفتیش سے آگاہ کیاجائے قتل کے مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جو بھی وسائل درکار ہوں بتایا جائے وسائل فراہم کر دیئے جائیں گے لیکن معصوم بچی کے قاتل جو بھی ہوں ان کوپولیس منطقی ا نجام تک پہنچائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھے گی ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید سائنسی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے تمام آپشن کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جس کے دوران کرائم سین یونٹ ، فارنزک سائنس لیبارٹری اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا گی

ا تمام شواہد کی روشنی میں کم سن کائنات کاقاتل اس کا باپ ہی نکلا ملزم شواہد کو جھٹلا نہ سکا اور اقرار جرم پر مجبورہوگیا اور بتایاکہ وہ اللہ دتہ، زوہیب اور محمد صابر کوپھنسا کر حد براری کے مقدمہ کا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا اور کوشش تھی کہ وہ قصاص کی مد میں بھی زمین اور رقم وصول کر لے گا جس پر اس نے اپنی ہی بیٹی کو 30بور پسٹل سے فائر مار کر ہلاک کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…