منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ایشین ٹائیگر بنانے والوں نے ملک کو بھکاری بنادیا، موجودہ حکومت سٹیٹس کو، ناکام ہوچکی ، سراج الحق

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہایشین ٹائیگر بنانے والوں نے ملک کو بھکاری بنادیا، موجودہ حکومت سٹیٹس کو، ناکام ہوچکی ہے دینی جماعتوں کو اکٹھا کرلیاہے، اگلی حکومت اسلامی حکومت کے لیے الیکشن ہوگا اگلی حکومت اسلامی حکومت کے لیے الیکشن ہوگا ایم ایم اے کی بحالی سے سیکولر قوتیں پریشان ہوگئی ہیں اور مختلف تحریریں تنقید کی صورت میں لکھی جارہی ہے ۔

ایم ایم اے سے سیکولر طبقے پر خوف طاری ہوگیا ہے، اب سیکولر طبقے کی سیاست ختم ہو جائے گی آپ سیاسی برہمن، سیاسی پنڈت بننے کی کوشش کررہے ہو لیکن یہ آزاد قوم ہے اب سیاسی پنڈتوں، برہمنوں کو مسترد کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تعلیم و تحقیق اسلام آباد مٰن تقسیم اسناد ودستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں 33 لاکھ بچے مدارس میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جنہیں یہی علماء پڑھا رہے ہیں جنہیں بدنام کیا جارہا ہے علماء و طلباء کو بڑا چیلنج درپیش ہے، تمام خرابیوں کی جڑ اور تمام خوبیوں کا منبع بھی حکومت ہے جب تک اسلامی حکومت قائم نہیں ہوتی اس وقت تک عوام کو صحیح معنوں میں بنیادی سہولیات میسر نہیں آسکتیںکس طرح ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا، دوسری طرف سونے کے تاج پہنائے جارہے ہیں ایسی کیا مصیبت آئی کہ ہماری معیشت تباہ ہوگئی ہے اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہ سب کچھ سودی معیشت کا کارنامہ ہے ایشین ٹائیگر بنانے والوں نے ملک کو بھکاری بنادیا، موجودہ حکومت سٹیٹس کو، ناکام ہوچکی ہے ہم پاکستان کو برسر اقتدار آکر سود سے پاک کرائیں گے قوم جہالت، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈ دے گی کہ یہاں کوئی غریب نہیں رہے گا، لیکن اسی وقت ہوگا جب اسلامی حکومت و معیشت ہوگی علماء طلاق و نکاح کے ساتھ عوام کو معیشت، صنعت و ترقی کا فارمولا بھی بتائیں یہ علما کی ذمہ داری ہے دینی جماعتوں کو اکٹھا کرلیاہے۔

اگلی حکومت اسلامی حکومت کے لیے الیکشن ہوگا ایم ایم اے کی بحالی سے سیکولر قوتیں پریشان ہوگئی ہیں اور مختلف تحریریں تنقید کی صورت میں لکھی جارہی ہے ایم ایم اے سے سیکولر طبقے پر خوف طاری ہوگیا ہے، اب سیکولر طبقے کی سیاست ختم ہو جائے گی آپ سیاسی برہمن، سیاسی پنڈت بننے کی کوشش کررہے ہو لیکن یہ آزاد قوم ہے اب سیاسی پنڈتوں، برہمنوں کو مسترد کردینگے ۔

سراج الحق کا کہناتھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر ہی معرض وجود میں آیا، پاکستان کا دستور ہی اسلامی ہے اگر آپ کو اسلامی ریاست پسند نہیں تو یہ دستور تبدیل کرنا پڑے گا جو یہ نہیں کرسکتے اس ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی محافظ صرف و صرف اسلام ہے جو قرآن پر ایمان رکھتے ہیں انہیں حجروں میں نہیں بیٹھنا ہے مستقبل اب اس ملک میں اسلامی نظام کا ہے ہم گالی و گولی کی سیاست اور ٹرمپ کی جمہوریت کو مسترد کرتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…