منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

لاہور میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات کا سراغ لگا لیا گیا کم سن بچوں کی قاتل اپنی ہی ماں نکلی، بچوں کو قتل کیوں کیا؟ قاتل ماں کا ایسا شرمناک اعتراف کہ جس نے پورے شہر کو رلا دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیدیاں روڈ پر 3کم سن بہن بھائیوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل ماں نکلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سب کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3کم سن بہن بھائیوں کو گھر میں گھس کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تہرے قتل کی

اس واردات کا سراغ لگا لیا ہے اور قاتل بچوں کی والدہ نکلی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر زخم کا نشان موجود تھا۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون نشہ کی عادی لگتی ہے اور ایک شخص کا گزشتہ کچھ عرصہ سے ا کے گھر آنا جانا تھا ۔ تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنی کلائی کو کاٹا ہوا ہے۔ خاتون اس شخص سے شادی کی خواہاں تھی بڑے کام کا سیاسی تجزیہ سامنے آ گیا،تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔واضح رہے کہ خاتون کو سوا سال قبل اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی۔بچوں کی شناخت زین العابدین، کنیز فاطمہ اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ۔دوسری جانب پولیس نے اہلخانہ سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ فزانزک ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور میں آج صبح تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی ہے جس میں 3معصوم بچوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ہیر میں تہرے قتل کی واردات میں 3بچوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر 3بچوں 4سالہ ابراہیم، 6سالہ فاطمہ

اور 10سالہ زین کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوقاتل کی فی الفور گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…