اسلام آباد (آئی این پی) حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں سہولت مرکز اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات
موصول کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں قائم سہولت مرکز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود ہفتہ کو بھی کھلا رہا اور (آج) اتوار کو کھلا رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی وصولی 3 اپریل تک جاری رہے گی۔