اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہداری کے پاکستانی معاشرے کے تمام طبقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہونگے جس سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی، عالمی بینک کی سی پیک سے متعلق رپورٹ میں پاکستانیوں کیلئے شاندار خوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے قتصاجی تجزیہ کار مارٹن میلیکی اور عالمی امدادی اداروں کے تعاون سے مشترکہ طور پر تیار کردہ رپورٹ میں پاکستانیوں کو شاندار خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری
سے نہ صرف خطے بلکہ پاکستانی معاشرے کا ہر طبقہ مستفید ہو گا اور اس کے پاکستان پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں، ریلوے اور بندرگاہوں کے شعبوں میں بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت میں کمی، وسیع تر فوائد کے حصول اورنئے تجارتی راستوں کے قیام سے متاثر ہونیوالی آبادی کیلئے امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی جبکہ سی پیک کی تکمیل سے معاشی ترقی کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے۔