بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی کو را ئو انوار سے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم،کیس نمٹا دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے نقیب اللہ از خود نوٹس کیس میں جے آئی ٹی کو جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا، را ئو انوار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم اور بینک اکا ئو نٹس بحال کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو سپریم کورٹ نے نقیب اللہ از خود نوٹس کیس کا 4 صفحات پر مبنی تفصیلی فیصلہ جاری کرکے کیس نمٹا دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ را ئو انوار کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کردی گئی ہے۔

عدالت نے را ئو انوار کے بینک اکا ئو نٹس بحال کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ نادرا کو ان کا بلاک شناختی کارڈ بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے رائو انوار سے تفتیش کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ جے آئی ٹی بغیر کسی دبا ئواور میڈیا کی خبروں سے مبرا ہوکر قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کرے۔عدالت نے تفتیش تک را ئوانوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل رکھنے کا حکم دیا ہے جب کہ تحقیقات تک سندھ پولیس کو ملزم کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…