پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

کسی بھی ملک میں شدت پسندی اور عوام کو ڈپریشن کا مریض اور جنگجو بنانے کیلئےعالمی طاقتوں کا آزمودہ حربہ کیسے پاکستان پر بھی استعمال کیا گیا پاک فوج نے اس صورتحال پر کیسے قابو پایا، جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے معروف ٹاک شو ’کل تک ‘کے معروف کالم نگار و اینکر جاوید چوہدری نے عالمی طاقتوں کی جانب سے کسی بھی ملک میں شدت پسندی پیدا کرنے کیلئے استعمال کئے جانے حربے کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے پروگرام کے ابتدائیہ میں کہا ہے کہ آپ کو یاد ہو گا آئی سی سی نے 1970ء میں جنوبی افریقہ پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند کر دیئے تھے‘ ۔۔

اس پابندی کی وجہ نسل پرستی تھی‘ جنوبی افریقہ میں کرکٹ صرف گورے ۔۔کھلاڑی کھیل سکتے تھے‘ کسی سیاہ فارم شخص کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں تھی‘ آئی سی سی نے ۔۔اس ترجیحی سلوک پر جنوبی افریقہ پر پابندی لگا دی‘ یہ پابندی 21 سال جاری رہی‘ 1990ء میں جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف مذاکرات شروع ہوئے اور1991ء کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کر دی گئی‘ 21 برسوں کی ۔۔اس پابندی نے جنوبی افریقہ کے لوگوں کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا‘ یہ لوگ امن پسند تھے ۔۔لیکن پابندی کے 21 برسوں کے (دوران) شدت پسند ہو گئے‘ احتجاج بھی لوگوں کی عادت بن گیا‘ (اس) وقت ایک تھیوری سامنے آئی‘ آپ اگر کسی ملک کے لوگوں کو ڈپریس اور شدت پسند دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ (ان) کے پسندیدہ کھیل پر پابندی لگا دیں‘ لوگ نیم پاگل ہو جائیں گے‘ ۔۔اس تھیوری کو نیلسن منڈیلا نے 2000ء میں کچھ یوں بیان کیا ’’ کھیل میں واقعی دنیا کو بدلنے‘ لوگوں کو متحد کرنے اور نا(امیدی) کو امید میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے‘ آپ کو اگر یقین نہ آئے تو آپ آج لاہور کو دیکھ لیجئے‘ آج پی ایس ایل کا پہلا سیمی فائنل ہو رہا ہے‘ پوری قوم ۔۔اس پر خوش ہے‘ میں دل سے سمجھتا ہوں اگر 2009ء میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بند نہ ہوتی تو آج پاکستان بالکل مختلف ہوتا‘ ہم بے انتہا مطمئن اور کہیں زیادہ خوش ہوتے‘ پی ایس ایل تھری کے کل 34میچ ہوں گے‘

اٹھارہ دوبئی اور13شارجہ میں ہوئے اور اب دو لاہور اور ایک کراچی میں ہو گا‘ قوم چاہتی ہے‘ وہ وقت جلد آئے جب تمام میچ پاکستان میں ہوں اور دنیا کی بہترین ٹیمیں سیکورٹی کے بغیر پاکستان آئیں‘ وہ وقت کب آئے گا‘ عمران خان نے بھی پی ایس ایل تھری کی تعریف کر دی‘ یہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی شمولیت کے بعد پہلی تبدیلی ہے‘ کیا یہ تبدیلی جاری رہے گی‘

اگر ہمارے سیکورٹی ادارے پاکستان میں دوسری بار کامیاب میچ کرا دیتے ہیں تو کیا دنیا کو ہمارے اداروں پر ٹرسٹ نہیں کرنا چاہیے ۔ خواجہ براددران کی نیب میں طلبی کے حوالے سے جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ آج نیب نے خواجہ سعد رفیق اور ۔۔ان کے بھائی سلمان رفیق کو بھی طلب کر لیا‘ کیا اب رفیق برادران بھی کہیں گے ہمیں کیوں بلایا‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…