اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ضیاء ) کے صدر اعجاز الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل مذمت اقدام ہے‘ اگر تشدد کا راستہ نہ رکا تو یہ بات دور تک جائے گی اور اہم اداروں کی جانب چلی جائے گی‘ سیاستدانوں کو بھی ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے نفرت کے بیانیے کو ہوا ملے۔ وہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی شناخت میاں نواز شریف ہیں شہباز ان کے چھوٹے بھائی ہیں وہ میاں نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔ جب دونوں بھائیوں کی سیاست میں فرق کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف جذباتی جبکہ شہباز دھیمے مزاج کے سیاستدان ہیں۔ شہباز عملی انسان ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کو آگے لیکر جائیں گے۔ جوتے چلنے کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل مذمت اقدام ہے پہلے خواجہ آصف‘ بعد میں میاں نواز شریف اور اب عمران خان جو بھی اس ہنرمندی کے پیچھے ہیں اگر یہ راستہ نہ رکا تو وہ بھی اس کی زد میں آئے گا اور بہت ہوسکتا ہے کہ آج سیاست دانوں پر جوتے چل رہے ہیں کل یہ بات بہت اہم اداروں کی طرف چلی جائے گی اسی لئے اس سلسلے کو یہیں روکنا ہوگا۔ اعجاز الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد قابل مذمت اقدام ہے‘ اگر تشدد کا راستہ نہ رکا تو یہ بات دور تک جائے گی اور اہم اداروں کی جانب چلی جائے گی‘ سیاستدانوں کو بھی ایسے اقدامات سے اجتناب کرنا ہوگا جس سے نفرت کے بیانیے کو ہوا ملے۔ وہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی شناخت میاں نواز شریف ہیں شہباز ان کے چھوٹے بھائی ہیں وہ میاں نواز شریف کے بیانیے کو آگے بڑھائیں گے۔