اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے ہر سال دو عیدوں کیخلاف درخواست خارج کردی ۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں ایک ہی دن چاند دیکھ کر عید کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ آپ کا کیا حق متاثر ہوا ہے،تو درخواست گزار
ایڈووکیٹ اسلم خاکی کا کہنا تھا کہ جب ہم کے پی کے جاتے ہیں وہاں عید ہوتی ہے یہاں روزہ، ملک میں دو عیدیں کرنے سے اتحاد کمزور ہورہا ہے، چیف جسٹس نے کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ مفاد عامہ کے تحت نہیں آتا، عدالت ایک ہی دن عید کرنے سے متعلق درخواست خارج کردی اور کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریں گے۔