جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گوجرانوالہ جلسہ عوام کی طاقت سے ۔۔

datetime 14  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈر شپ کی عوام سے محبت جب سر چڑھ کے بولے تو بے شک خدا کی رحمت سے خدمت کی جیت ہوتی ہے ۔۔اور عوام جان چکے ہیں کہ بے کار کون ہے اور خدمت گزار کون ۔آج اسی بات کی سچائی پر لگتی ہوئی عوامی مہر دیکھنے کیلئے آ ج میں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ۔۔ میں ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہوں یہاں سے جلسہ گاہ تک جانا خاصہ مشکل لگ رہا تھا پھر کاروبار سے ناغہ بھی مشکل تو بہتر تھا فیس بک پر اس لیڈر کی تقریر لازمی

سنوں جس کے ویژن کی دنیا معترف ہے اور سب سے بڑھ کر میں خود !لائیو سٹریمنگ جاری تھی اور میں ہمہ تن گوش۔۔ وزیر اعلیٰ کے جلسہ عام سے خطاب کے لئے جناح اسٹیڈیم گراؤنڈ میں 100 فٹ لمبا اور 40 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا گیا جبکہ شہباز شریف کا خطاب سننے کے لئے پنڈال میں کارکنان کی آمد کا نہ تھم سکنے والاسلسہ جاری تھا ۔ کیمرے کی آنکھ ہر منظر برابر دکھا رہی تھے اور ساتھ ساتھ تفصیلات بھی آ رہی تھیں۔۔گراؤنڈ میں لگ بھگ پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئے گئے اورباڑ لگا دی گئیں۔ اسکے ساتھ ساتھ عوام نے شہر کو اپنے محبوب لیڈر کی بطور نو منتخب پارٹی صدر پہلا خطاب سننے کیلئے انکی آمد پر سجا دیا گیا۔یوں لگ رہا تھا کہ ہر قافلہ، ہر شخص ا پنے قا ئد وزیر اعلیٰ پنجابمیاں شہبا زشریف کا شاندار استقبال کرنے کیلئے پر جوش ہے یہ بات طے تھی کہ پتوکی میں ہو نے والایہ جلسہ مخالفین کی نیندیں اُڑا کر رکھ دے گا۔ مسلم لیگ ن نے ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ ضلع گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کے قلعہ کے طور پر جانا جاتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف یہاں کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرنے میں رات دن مصروف بھی ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خطاب سے پہلے گوجرانوالہ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا۔اور گوجرانوالہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔وزیر اعلیٰ جناح فلائی اوور انٹر چینج کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح،اس منصوبے پر 7ارب سے زائد لاگت آئی ہے۔وزیر اعلیٰ گورنمنٹ گرلز ڈگری ڈگری کالج لدھے والا ورائچ کا افتتاح ،

یہ کالج 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ گوجرانوالہ کے پارکنگ پلازہ کا افتتاح ،اس منصوبے پر50کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلیٰ گوجرانوالہ کے ای خدمت مرکز کا افتتاح ،اس منصوبے پر 9کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ میں ای لائبریری کے قیام کے منصوبے کا افتتاح کیااس منصوبے پر تقریباََ9کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سپورٹس جمنیزیم کا افتتاح،

یہ منصوبہ 8کروڑ روپے لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے پنجاب محمد شہباز شریف شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھایہمنصوبہتقریباََ6ارب رو پے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے گگھڑ سپورٹس ایرینا کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھااس منصوبے پر33کروڑ روپے لاگت آئے گی۔وزیر اعلیٰ نے مین جی ٹی روڈ تا میڈیکل کالج گوجرانوالہ سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے ک

ا سنگ بنیاد رکھا اس منصوبے پر34کروڑ روپے لاگت آئے گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے علاقے کی ترقی کے لئے دن رات جدوجہد کرکے بھاری فنڈنگ سے مختلف منصوبے پایہ ء تکمیل تک پہنچائے ہیں اورانشاء اللہ آئندہ بھی اس ضلع کی تعمیروترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے۔ پنجاب بھرمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں جتنے میگاپراجیکٹس مکمل ہوئے ہیں اور زیرتعمیرہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں، عوام کوسہولیات کی

فراہمی جیسے بڑے منصوبے ضلع میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عوام دوست خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف جب جلسہ گاہ پہنچے تو عوام کے ٹھاٹیں مارتے سمندر کا منظر دیدنی تھا ۔ عوام اپنے پیارے لیڈر کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے۔ بالاآخر وہ وقت آن پہنچا جب عوام کے ہر دل عزیز لیڈر کو عوام نے اپنے ہمراہ پایا ۔۔شہباز شریف گوجرانوالہ کے لوگوں کی محبتیں سمیٹتے ہوئے ایک عظیم الشان

جلسے سے خطاب کیا !!!سٹیج پر آتے ہی آپ نے گوجرانوالہ کے ایک نامر پہلوان کو پچھاڑا اور یقیناًعمران اور زرداری کو اپنی ہمت سے آگاہ کیا یہ منظر ایک کشت زعفران کے کم نہ تھا اور ایک خاموش پیغام بھی کہ مسلم لیک شہباز شریف کی صدارت میں بھر پور مقابلے کی ہمت وطاقت رکھتی ہے۔۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صدارت تو چھن گئی لیکن لوگوں کے دلوں سے ان کی محبت نہیں چھن سکتی جب تک اللہ تعالیٰ چاہے گا نوازشریف

ہمارے قائد رہیں گے اور ہم ان کے لیڈر شپ میں چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج سب سے پہلے آپ کو جناح فلائی اوور کی مبارکباد پیش کر تاہوں۔میرے گوجرانوالہ کے عظیم بزرگ و بہنوں بھائیوں پہلوانوں کھاب کھانے والو جن کو لاہور راولپنڈی سیالکوٹ سے یہاں تک کہ کھانے آنا ہوتا تھا وہ نہیں پہنچ پاتے تھے جناح فلائی اوور سے ممکن ہوا ہےاللہ تعالی نے ہمیں ہمت دی اور یہ منصوبہ دن رات ایک کرکے آٹھ ارب روپے کی لاگت سے پورا ہوا ہے ۔

بجلی کے منصوبے لگ چکے ہیں اور بجلی پیدا ہو رہی ہے میرے بزرگوں بھائیو آپ بتائیں آج بجلی ہے کہ نہیں ہیں۔کراچی کو مونجوداڑو میں تبدیل کر دیا گیا پشاور کی روشنیاں ختم کردی گئی لیکن پنجاب میں مسلم لیگ نون نے اسٹیڈیم بنائے ہسپتال بنائیے سکول بنائے اور اب گوجرانوالہ کو میٹرو ٹرین کا تحفہ دیں گے روٹ آ چکا ہے کہ گوجرانوالہ میں کہاں کہاں میٹرو بس لے کے جانی ہے میرا وعدہ ہے کہ خدا نے موقع دیا تو الیکشن کے بعدگوجرانوالہ

میٹروبس منصوبہ مکمل کریں گے۔آج زرداری اور نیازی آپس میں مل گئے ہیں دونوں نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا ان کے پلے کچھ نہیں۔زرداری صاحب نے جو کچھ سندھ میں کیا آپ کے سامنے ہیں اور اور نیازی صاحب شکل دکھانے کے قابل نہیں۔دیہاتوں میں پکی سڑکیں بنائی جارہی ہیں ہسپتال بنائے جارہے ہیں پنجاب میں ہر جگہ فلائی اوور بنائے جارہے ہیں حکومت پنجاب نے محنت سے کام کیا ہے ۔میرے بزرگو میرے بھائیو نوجوان ساتھیو

اگلا الیکشن آنے والا ہے اور آپ سے بڑا کوئی منصف نہیں فیصلہ آپ کا ہے کہ ان کو اپنے ووٹ دینا ہے بس میں اتنا کہوں گا اگر آپ نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیا اور خدمت کا موقع دیا ہے تو پنجاب کا بلکہ پاکستان کا ہر شہر لاہور کی طرح اور پنجاب کی طرح بنا کے چھوڑیں گے انشاء اللہ۔۔انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہم قوم کو ترقی دلوائیں گے ہر بے روزگار کو روزگار دلوائیں گےاگر اپنے قرضوں سے جان چھڑانی ہے

کرپشن سے جان چھڑانی ہے اگر اپنے اگلے الیکشن میں صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو مسلم لیگ ن کو ووٹ دینا میرا وعدہ ہے کہ یہ سب ممکن ہوگامیری خوش قسمتی ہے کہ بیماری کے بعد پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہے پچھلے چار سالوں میں صرف گوجرانوالہ میں 40 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا پچھلے 9 سالوں میں 60 ارب روپے کے منصوبے لگائے گئے کسانوں کو سستی کھا دی گئی بلاسود قرضے دیے گئے

سستے ٹیوب ویل دیئے گئے۔ گندم کے ذخیرے حکومت پنجاب خرید رہی ہے یوں پاکستان کو ہم عظیم بنائیں گے وعدہ کرو میرا ساتھ دو گے انہوں نے عوام سے وعدہ کیاالیکشن کے فورا بعد سرجیکل ٹاور بنانے کا اعلان کرتا ہوںرچنا ٹاون یو ای ٹی یونیورسٹی کو گوجرانوالہ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ آپ کو کرنا ہے کہ آپ نے زرداری اور عمران نیازی کی سیاست کو دفن کرنا ہے اور مسلم لیگ نون کو ووٹ دے کر

پاکستان کو آسمانوں تک پہنچانا ہے اگر آپ نے ہم پر دوبارہ اعتماد کیا تو خدا کی قسم ہے دن رات ایک کر دیں گے۔میں شہباز صاحب کے شعرو شاعری کے انتخاب اور حسن ذوق کا بڑا گر ویدہ ہوں اس بار بھی ان کے منتخب کردہ اشعار دل میں گھر کر گئے۔۔
تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں
تو کانٹوں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو
کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔۔۔
اور دوسرا شعر بھی لاجواب کہا کہ۔۔
جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گاوطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے۔۔۔مجھے یقین ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گاوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں عوام کو انتخابات اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور اس یقین محکم کا اظہار بھی کیا کہ گوجرانوالہ کے غیور عوام کبھی غلط انسان کو منتخب کر کے ملک کی باگ ڈور نہیں دیں گے۔شہباز شریف نے اپنے سیاسی

حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیا کہ اگلے الیکشن میں جھوٹ بولنے والوں کو شکست فاش ہوگی۔جلسہء عام سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ن لیگ کی حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنیکاوعدہ ساڑھے4سال میں پوراکردیا،اگلا الیکشن خوشحالی اور ترقی کا الیکشن ہے خان صاحب آپ کے جوٹھوں کو ہم نہیں چلنے دیں گے اگر غلط ہوا تو گھر چلا جاؤں گا لیکن آپ کو ہم یوں بھی جھوٹ بولنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ ٹھاٹے مارتا ہوا سمندر ایک گواہی دے رہا ہے کے اگلے الیکشن میں صرف گوجرانوالہ میں نہیں پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی ضلع گوجرانوالہ کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر آپ نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دیا دو میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہم نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ پاکستان کی حالت بدل دیں گے۔شہبازشریف نے کہاکہ نوازشریف کی لیڈرشپ میں سی پیک کے منصوبے لگے، 70سال میں

کسی نے بجلی کے اتنے منصوبے نہیں لگائے۔انہوں نے جلسے میں موجود لوگوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ساڑھے4سال میں لوڈشیڈنگ دورہوگئی اور اندھیرے ختم ہوگئے۔ نوازشریف کی قیادت میں اقتصادی راہداری منصوبے لگے اور اب بھی ہزاروں میگاواٹ کی بجلی کے منصوبے لگائے جارہے ہیں۔جلسہ کے اختتام پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جلسے میں آنیوالی عوام اور کارکنوں کاشکریہ ادا کیا۔بلا شبہ یہ عوام کا جم غفیر اس بات کا

اعلان تھا کہ آئندہ آنے والا وقت پاکستان کی ترقی کا ہے خوشحالی میں اضافہ کرے گا کیونکہ اب عوام جاگ چکے ہیں اور لیڈر اور گیڈر کا فرق جان چکے ہیں ۔یہی وہ کارنامے ہیں اور ترقیاتی کام ہیں کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی شہباز شریف کے گن گاتے نہیں تھکتے اور اگر ہم لوگوں کے لئے بھی کوئی خوشحالی کی امید ہے تو بلا شبہ وہ شہباز شریف ہی ہیں ۔۔جنوبی پنجاب میں جس طرح کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہوا ہے اس کی مثال نہیں

صاف پانی کی فراہمی ، موبائل ہیلتھ یونٹس دانش سکولز بلکہ ہر علاقی کے لئے ایک اسکول اور ڈسپینسریز اور بھی بے شمار ترقیاتی منصوبے جن میں ہسپتالوں مین سٹی اسکین مشینوں کا لگایا جانا بھی شامل ہے ۔۔غرض یہ کہ اس حکومت نے شہباز شریف کے ویژن بھی جو اقدامات کئے ہیں وہ بے نظیر اور لائق تحسین ہیں ۔۔۔گو کہ میں نے یہ جلسہ سوشل میڈیا کہ توسط سے دیکھا لیکن یقین مانیں کہ یہ بالکل آنکھوں دیکھے حال سے کم نہ تھا لیکن کیا ہی اچھا ہوتا کہ میں اس جلسہ میں ذات کود موجود ہوتا کیونکہ چاہے پاکستان کا میچ ہو یا شہباز شریف کا جلسہ مزہ اسٹیڈیم میں ہی آتا ہے یہ بات مجھ پہ آج آشکار ہو گئی۔۔‎

بلاگ :سبط حیدر

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…