ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے دوران سینیٹر رحمان ملک اور سینیٹر شیریں رحمان کی بدحواسیاں، قہقہے لگ گئے، شیریں رحمان دوڑتی مسکراتی پہنچ گئیں

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے اجلاس کے دور ان اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سینیٹر عبدالرحمان ملک سیکرٹری سینیٹ سے بیلٹ پیپر لے کر پولنگ بوتھ میں جانے کی بجائے لابی کی طرف چلے گئے۔ پیر کو اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سیکریٹری سینیٹ سے ووٹ لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی طرف جانے کی بجائے لابی کی طرف چلے گئے۔

ابھی لابی کا دروازہ کھول کر وہ لابی میں داخل ہو ہی رہے تھے کہ سیکریٹری سینیٹ اور ارکان نے آواز دے کر انہیں بلایا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ سینیٹر اے رحمان ملک کو لابی کی طرف جاتا دیکھ کر ان کی طرف لپکے اور انہیں بازو سے پکڑ کر لابی کے دروازے سے واپس لے آئے۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس دوران آواز دی کہ لابی میں جانے کی وجہ سے یہ ووٹ کینسل کر دیا جائے۔ سینیٹر اے رحمان ملک کی بوکھلاہٹ پر ایوان میں موجود ارکان مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔اجلاس کے دور ان سینیٹر شیری رحمان کا نام پکارا گیا تو وہ سیکریٹری سینیٹ سے اپنا بیلٹ پیپر لئے بغیر تیزی سے پولنگ بوتھ کی طرف چلی گئیں۔ اسی دوران ایوان میں قہقہے بلند ہوئے اور سیکریٹری سینیٹ نے سینیٹر شیری رحمان کو آواز دی تو وہ دوڑتی اور مسکراتی ہوئی سیکرٹری سینیٹ کے پاس آئیں اور ان سے اپنا بیلٹ پیپر لینے کے بعد پولنگ بوتھ میں چلی گئیں۔  اجلاس کے دور ان اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب سینیٹر عبدالرحمان ملک سیکرٹری سینیٹ سے بیلٹ پیپر لے کر پولنگ بوتھ میں جانے کی بجائے لابی کی طرف چلے گئے۔ پیر کو اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سیکریٹری سینیٹ سے ووٹ لینے کے بعد پولنگ بوتھ کی طرف جانے کی بجائے لابی کی طرف چلے گئے۔ ابھی لابی کا دروازہ کھول کر وہ لابی میں داخل ہو ہی رہے تھے کہ سیکریٹری سینیٹ اور ارکان نے آواز دے کر انہیں بلایا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…