جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

خیبرپختونخوا میں حکومت نے کتنے ارب روپے کے اشتہارات دیئے؟خیبرپختونخوا کے عمران خان کی تصویر والے اشتہار دیکھ کر چیف جسٹس نے کیا کہا؟سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے سیاسی رہنماؤں کی تصویر والے سرکاری اشتہارات پر پابندی کے احکامات دے دئیے،چیف جسٹس نے کہا ہے کہ1970 کے بعد اب کی بار الیکشن صاف اور شفاف ہونگے، بیورو کریسی کے سر پر پڑے کاموں کو صوبوں میں ٹرانسفر کر دیں گے،

پیر کے روز سپریم کورٹ میں الیکشن سے قبل صوبائی حکومتوں کی جانب سے شروع کی گئی تشہیر ی مہم سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کیسربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ خیبر پختون خواہ میں اب تک حکومتی اشتہارات کی مد میں 1 ارب 63 کروڑ دئے گئے، جو کہ زاتی تشہیر کیلئے نہیں ،چیف جسٹس نے کہا آپ بیان حلفی دے سکتے کہ ان اشتہارات پر کسی لیڈر شپ کی تصویر نہیں لگائی گئی، بتائیں کہ کن اشتہارات میں عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر ہیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر کے پی کے اشتہارات زاتی نہیں بلکہ خدمات سروسز سے متعلق ہیں،سیکرٹری اطلاعات نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں 20 کروڑ، 47 لاکھ کے اشتہارات دیے گئے، عدالت نے سیکرٹری اطلاعات سے کے پی کے حکومت سے کل تک ایک سال کی تشہیر کی تفصیلات طلب کر لیں، چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اشتہارات کی مہم پر لگنے والا پیسہ خزانے کا ہے، ہمیں تشہیر سے کوئی غرض نہیں، یہ زاتی نہیں ہونی چاہیے، دیکھ لیں گے کہ زاتی تشہیر کی ریکوری کس سے کرنی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ بے نظیر بھٹو، وزیر اعلی سندھ اور بلاول بھٹو کی تصویر نہیں آنی چاہیے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیوں نا الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈ کے آڈٹ کا کہہ دیں، بولے کہ بیورو کریسی کے سر پر سارے کام ہیں، بیورو کریسی کو دوسرے صوبوں میں منتقل کر کے 1970 کے بعد اس مرتبہ الیکشن شفاف ہونگے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک روز کے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…