پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سلیم مانڈوی والا کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر شیری رحمان کی منفرد انداز میں مبارکباد۔۔ شیری رحمان نے سلیم مانڈوی والا کو گلے سے لگا لیا

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان نے سلیم مانڈوی کو مبارکباد دیتے ہوئے گلے لگا لیا، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے متفقہ امیدواروں کی سینٹ انتخابات میں فتح، اپوزیشن کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی 57ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل راجہ ظفر الحق نے صرف 46ووٹ حاصل کئے،

اس انتخاب کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہوگا جبکہ نتیجہ اس کے بالکل برعکس ہی نکلا، صادق سنجرانی کو چیئرمین سینٹ بننے کے لئے 52ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ انہوں نے مطلوبہ تعداد سے بھی 5ووٹ زیادہ حاصل کئے اس طرح حکمران جماعت کے امیدوار راجہ ظفرالحق کو سرپرائز شکست کا سامناکرنا پڑ گیا،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن مقررہ وقت پر شروع ہوا، جس میں حکمران جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے متفقہ امیدوار برائے چیئرمین سینٹ راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے عثمان کاکڑ جبکہ پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے چیئرمین سینٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے سلیم مانڈوی والا مدمقابل تھے۔پریذائیڈنگ آفیسر سردار یعقوب رضا نے سینٹ الیکشن کنڈکٹ کروائے جبکہ پہلا ووٹ حافظ عبدالکریم نے ڈالا۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے لیے مقابلہ سلیم مانڈوی والا اور عثمان کاکڑ میں تھا جس میں سلیم مانڈوی والا کو54 ووٹ اور عثمان کاکڑ کو 44 ووٹ پڑے،اس طرح سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے، سلیم مانڈوی والا کے منتخب ہونے کے بعد سب لوگوں نے انہیں مبارکباد دی وہاں پیپلز پارٹی کی شیری رحمان نے مبارکباد کے لیے منفرد انداز اپنا کر سب کو حیران کر دیا، شیری رحمان نے پہلے سلیم مانڈوی والا سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد ان کے گلے ملیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…