اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسے ہی اپوزیشن کے متفقہ امیدوار چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی منتخب ہوئے تو پارلیمنٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے شدید نعرے بازی شروع کر دی، اس موقع پر تحریک انصاف کے اسد عمر اور شیریں مزاری کارکنوں کے درمیان پھنس گئے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور شیریں مزاری سینٹ انتخابات کے بعد اپنی اپنی گاڑیوں پر واپسی
کے لیے نکلے تو ان کی گاڑیوں کو مسلم لیگی کارکنوں نے گھیر لیا اور نعرے بازی شروع کردی، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے اس موقع پر نعرہ لگایا کہ زرداری نیازی بھائی بھائی، ن لیگ کے کارکنوں کی طرف سے سینٹ انتخابات کے بعد یہ نیا نعرہ سامنے آیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی گاڑیوں کو لیگی کارکنوں نے روکے رکھا جس پر پولیس نے ان کی مدد کی اور وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔