اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نواز شریف کو جوتا پڑنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئے ریکارڈ قائم کردیئے،دنیابھرمیں کتنے کروڑ افراد نے ویڈیو کو دیکھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پڑنے والا جوتا کی ویڈیو نے پورے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ جوتے پڑنے کے ایک گھنٹہ تک 2کروڑ افراد نے سوشل میڈیا پر جوتو ویڈیو کو دیکھاہے۔ لاہور میں ایک مذہبی طالب علم نے نواز شریف کو جوتا مارا تھا جس پر نواز شریف کے پسینے چھوٹ گئے تھے۔ سوشل میڈیا کے ایک ماہر نے کہا کہ نواز شریف کی جوتا ویڈیو اس سال کی مقبول ترین ویڈیو بن چکی ہے اور عوام میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران جوتا پھینکنے کی خبر پاکستان سمیت پوری دنیامیں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت کارکن اور دیگر شہری اس واقعہ پر سارا دن تبصرہ کرتے رہے جبکہ میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی خبر ملتے ہی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینکڑوں مشتعل کارکن تھانہ قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے اور حوالات میں بند جامعہ نعیمیہ کے تینوں طالب علموں کو مارنے کی کوشش کی اور اس دوران کچھ لیگی خواتین حوالات کے قریب پہنچ گئیں اور انہوں نے اپنے قائد پر جوتا پھینکنے والے تینوں افراد کومارنے کی کوشش کی اور انہیں برا بھلا کہا جبکہ لیگی اراکین بھی اس موقع پر مشتعل دکھائی دئیے اور حوالات میں بند تینوں افراد کو مارنے کیلئے تگ و دو کرتے رہے تاہم اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری نے لیگی کارکنوں کو حوالات سے باہر نکالا جبکہ لیگی کارکن تھانے اپنے جوتے ہوا میں لہراکر حوالات میں بند تینوں افراد کو دکھاتے رہے پولیس نے زبردستی تمام افراد کو تھانے سے نکال کر تھانے کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔ علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطا ب کے دوران چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کی جرات ہے تو مجھے جوتے مار کر دکھائے ۔ میں بہادر اور دلیر شخص نواز شریف کی بیٹی ہوں اور جوتوں کے خوف سے نہیں ڈرتی ۔ آج راولپنڈی جلسہ میں محفوظ شیشہ بھی ہٹا دیا ہے۔انہوں نے اپنے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی میں جرات ہے تو مجھے بھی جوتا مار کر دکھائے۔

موضوعات:



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…