پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ،ہم اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں، امام کعبہ

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں، سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے،دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں۔

جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کو آپس کے تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر اُمہ کو یکجاکرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی.ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز بھی موجود تھے . ملاقات میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگوہوئی.اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں،پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں، مسلم اُمہ کو بے شمار مسائل نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ مسلم ممالک کو آپس کے تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر اُمہ کو یکجاکرنے کی ضرورت ہے،اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دہشتگر دی اور انتہاپسندی کی کوئی مذہب اجازت نہیں دیتا۔ اس موقع پر امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم نے کہا سعودی عرب پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجزکے حل کے لیے سعودی عرب ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا کشمیر پاکستان کو حصہ ہے اور اہل کشمیر کو اپنی دعائوں میں یاد رکھتے ہیں،پاکستان اور سعودی عرب کا دکھ سکھ اور منزل ایک ہے۔امام کعبہ نے کہا دونوں ممالک نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوشیش کیں ہیں جس میں کامیاب ہوئے ہیں،پاک ۔سعودی عرب تعلقات امن، ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…