پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکی لیجن آف میرٹ ایوارڈ عطا کیا گیا

12  مارچ‬‮  2018

کراچی(این این آئی)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے اعلی ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ جو کہ کسی بھی غیر ملکی عسکری لیڈر کو دیا جاتا ہے، سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ائیر ہیڈ کواٹرز میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر یو ایس ائیر فورس سنٹرل کمانڈ، لیفٹیینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو عطا کیا۔

اس تقریب میں امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی جرتمندانہ قیادت، دور اندیشی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کا بھی اعتراف ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہو ئے امریکی فضائیہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ائیر چیف کے عزم اور پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی جو خطے میں امن و استحکام کی واپسی کو ممکن بنانے میں مدد گار ثابت ہوئے۔ امریکی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے کیے گئے اقدامات نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں امریکی کمانڈر لیفٹیینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ کو امریکی فوج کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا جانا نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…