اسحاق ڈاراثاثہ جات ریفرنس ٗفرد جرم عائد نہ کرنے سے متعلق 2 ملزمان کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

12  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے 2 ملزمان کی جانب سے فرد جرم عائد نہ کیے جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پیر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مذکورہ کیس کی 5 مارچ کو ہونے والی سماعت کے دوران ضمنی ریفرنس میں نامزد تین ملزمان نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضوی پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 12 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔

تاہم ضمنی ریفرنس میں نامزد تین میں سے دو ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود نے پیر کو فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مبہم اور غیر واضح دستاویزات کی بنیاد پر فرد جرم عائد نہ کی جائے، جس پر عدالت نے ملزمان کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کیا تھا۔پیر کو سماعت کے دوران ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود کے وکیل قاضی مصباح الحسن نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب کی فراہم کردہ ریفرنس کی کاپیوں میں کئی صفحات غیر واضح ہیں جبکہ کچھ صفحات غیرملکی زبان میں ہیں، جن کا ترجمہ فراہم نہیں کیا گیا۔وکیل مصباح الحسن نے کہا کہ دستاویزات غیر واضح ہوں گی توعدالت انصاف اور ہم دفاع کیسے کریں گے؟ انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق عدالتی زبان میں دستاویزات کی واضح کاپی فراہم کی جاتی ہے۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نیب عمران شفیق نے موقف اختیار کیا کہ یہ درخواست تاخیری حربے کے لیے پیش کی گئی بعد ازاں سماعت کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…