بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کنونشن میں مقامی قیادت واضح طور پر 2حصوں میں تقسیم نظر آئی، مریم نواز کی آمد پر آویزاں بینروں پر کس کی تصویریں تھیں؟ حیرت انگیزصورتحال

datetime 12  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونشن کے موقع پر مقامی قیادت واضح طور پر 2حصوں میں تقسیم نظر آئی مریم نواز کی آمد پر آویزاں بینروں پر چوہدری تنویر اور چوہدری نثار کی تصویروں کی بجائے حنیف عباسی گروپ کی تصویریں لگائی گئیں مریم نواز کی گڈ بک میں شامل ہونے کے لئے ہورڈنگ بینرز کے ذریعہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنی اپنی تشہر کی

اسٹیج پر بھی نواز شریف شہباز شریف ، حنیف عباسی ، سردار نسیم ، شکیل اعوان ، اور ملک ابرار کی تصویریں لاگئی گئیں جبکہ چوہدری نثار کی جانب سے لگائے گئے بینرروں میں چوہدری نثار علی خان کی تصویر بھی موجود ہے مسلم لیگ راولپنڈی کی مقامی قیادت میں چوہدری صاحبان اور حنیف عباسی گروپ میں واضح مخالفت سامنے آئی جبکہ ایک اندازے کے مطابق اس موقع پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی تشہیر کی گئی ہے راولپنڈی میں مقامی قیادت کی 2حصوں میں تقسیم کی وجہ سے ورکروں کو اکٹھا کرنا قائدین کے لئے مسئلہ بنا رہا اس موقع پر لیگی قیادت نے 9ہزار سے زائد کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا لیکن پنڈال میں صرف 3سے4ہزار کرسیاں ہی لگائی گئیں ۔ مسلم لیگ ن نے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتہائی بد نظمی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا 2بجے تک نہ صرف سٹیج کی سکیورٹی کلیئرنس نہ دی جا سکی بلکہ مریم نواز کی تقریر کے لئے ڈائس بھی مکمل نہ کیا جا سکا اس موقع پر بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مناسب انتظام کے بجائے ارد گرد موجود دکانوں کے میٹروں سے بجلی کی تاریں لگا کر بجلی چوری کی گئی اس موقع پر لیگی قیادت کی جانب سے کنونشن کے لئے فوارہ چوک کا انتخاب کیا گیا یاد رہے کہ تجارتی مراکز فوارہ چوک و۵۴کرنے کے باعث تمام تجارتی مراکز کو بند رکھا گیا جس سے تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ۔مسلم لیگ ن راولپنڈی کی قیادت نے سوشل میڈیا کنونشن کا میدان سجا تو لیا لیکن کنونشن میں آنے والے مرد و خواتین ورکزرز کو سوشل میڈیا کے حوالے کی یکسر واقفیت نہیں ورکرز صرف مریم نواز کو دیکھنے کے شوق میں آئے ۔

مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونشن اور مریم نواز کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کے لئے ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف کی سربراہی میں2ایس پی،7ڈی ایس پی،23انسپکٹر، 137اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 338ہیڈ کانسٹیبل،150ایلیٹ فورس اہلکار اور 35لیڈیز پولیس اہلکارو افسران سمیت 2ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ 24ریزروز بھی تعینات کی گئیں اسی طرح شہریوں کی سہولت اور ٹریفک روانی کے پیش نظر 5ڈی ایس پی،25انسپکٹر،224وارڈن افسران اور 26جونیئر ٹریفک وارڈنز سپیشل ڈیوٹی انجام دی اس موقع پر فوارہ چوک کو چاروں طرف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رکھا گیا

صدر سے فوارہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو کامران مارکیٹ چوک سے مریڑ چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا گیا جبکہ مریڑ چوک، چاندنی چوک سے فوارہ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک کو لیاقت باغ چوک اور کمیٹی چوک سے جانب فیض آباد کی طرف گنجمنڈ ی تھانہ کی طر ف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو ہملٹن چوک سے جامع مسجد روڈ کی طرف اسی طرح بنی چوک سے فوارہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو بانساوالہ چوک سے جانب ہملٹن تھانہ گجمنڈی کی طرف جبکہ ڈھوک رتہ سے فوارہ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو مسجد کونہ ،نورزگڈز کی طر ف ، صدر پوڑھی پل کی طرف سے فوارہ چوک آنے والی ٹریفک کو پل گوالمنڈی سے جانب اکبر آٹو مارکیٹ سے ٹریفک کو متبادل راستوں ڈالا گیااس موقع پر متبادل راستوں پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…