اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اگر فوجی حکومتوں سے پاکستان نے ترقی کرنی ہوئی تو جنرل ایوب ، ضیاء اور مشرف کے 35سالہ ادوار میں ۔۔۔! وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے انتباہ کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ ہم سب کا ادارہ ہے جس معاشرے میں سپریم کورٹ متنازعہ ہو جائے تو معاشرے کی بنیاد گر جاتی ہے،پاکستان میں بدقسمتی سے روایت پڑ گئی ہے کہ جمہوری قیادت کی کامیابیوں کو کردار کشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،ہمیں 70سال بعد یہ سبق سیکھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی بقاء جمہوریت اور آئین میں ہے ،

اگر فوجی حکومتوں سے پاکستان نے ترقی کرنی ہوئی تو جنرل ایوب ، ضیاء اور مشرف کے 35سالہ ادوار میں پاکستان جنت نظیر بن چکا ہوتا۔وہ اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے ، ریاستی اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنا ہے ، سپریم کورٹ ہم سب کا ادارہ ہے جس معاشرے میں سرپیم کورٹ متنازعہ ہو جائے تو معاشرے کی بنیاد گر جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ٹوئٹ میں معزز عدلیہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ ان کا ایک بیان اخبار میں چھپا کہ مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ دس سال مین پنجاب میں کوئی کام نہیں کیا ، عدلیہ کیلئے مناسب نہیں کہ جب ہم عام انتخابات میں جا رہے ہوں تو اس طرح کے بیانات دے ، ایسے بیانات سیاسی جماعتوں کی طرح سے آئیں تو کوئی مسئلہ نہیں ان کا حق بنتا ہے ، چند ماہ میں انتخاب ہوں گے تو عوام اپنا فیصلہ دے گی کہ کس نے کتنا کام کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بدقسمتی سے روایت پڑ گئی ہے کہ جمہوری قیادت کی کامیابیوں کو کردار کشی کا نشانہ بنایا جاتا ہے ، ہمیں 70سال بعد یہ سبق سیکھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی بقاء4 جمہوریت اور آئین میں ہے ، اگر فوجی حکومتوں سے پاکستان نے ترقی کرنی ہوئی تو جنرل ایوب ، ضیاء4 اور مشرف کے 35سالہ ادوار میں پاکستان جنت نظیر بن چکا ہوتا۔احسن اقبال نے کہا کہ فوج یہی کام سب سے اچھا کرسکتی ہے جو وہ کر رہی ہے ، آج پاکستان سے دہشت گردی کا صفایا کیا جارہا ہے ، یہی ہماری فوج کی کامیابی ہے اور ان کی خاصیت بھی ہے ، مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور ہم پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…