جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے امیدواروں کے حتمی نام جاری، تحریک انصاف سمیت متعدد جماعتوں کی حمایت حاصل، رضا ربانی کے بارے میں دھماکہ خیز اعلان

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرصادق سنجرانی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈی والاہمارے امیدوارہونگے، تعداد بتاناچیٹنگ ہوگی،نون لیگ کومعلوم ہوجائے گاہمارے پاس کتنی تعداد ہے،رضاربانی کیلئے دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں دوسراپلان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کااجلاس زرداری ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے کی ۔اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مختلف ناموں پر غورکیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان چیئرمین سینیٹ رضاربانی کے حامی تھے تاہم انہوں نے اجلاس کے دوران فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو دیا۔ذرائع نے بتایا کہ زرداری ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس کے کئی دور ہوئے جس میں مختلف ناموں پر غورکیاگیا۔اجلاس کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزادامیدواروں کے نام بھی زرغورآئے جن میں صادق سنجرانی اور انورالحق کاکڑ کے نام سرفہرست رہے ۔ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں پر مشتمل اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والاپراتفاق کیاگیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو زرداری ہاؤس پہنچے اور انہوں نے سابق صدرآصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کیاہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بلوچستان پینل کی جانب سے جو بھی امیدوارہوگا اسے بھی ووٹ دینگے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ لانے کی تجویز پیش کی جس پرآصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ملاقات کے دوران اتفاق رائے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین کیلئے سینیٹرسلیم مانڈی والا کے نام پراتفاق کیاگیا ملاقات کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں کااعلان کیا۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ صادق سنجرانی سینیٹ کے چیئرمین کیلئے جبکہ سلیم مانڈی والاڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ہمارے امیدوار ہوں گے بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے امیدوار(ن)لیگ کے امیدواروں سے مقابلہ کرینگے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان بھی پیپلزپارٹی کاہی ہے پیپلزپارٹی نے آج بلوچستان کے دل جیت لئے ہیں میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا مشکور ہوں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اکثریت ہونے کے باوجود بلوچستان کے امیدواروں کو فوقیت دی کیونکہ بلوچستان کے امیدواروں میں احساس محرومی تھا

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس اکثریت تھی ہمارے پاس اکثریت نہیں تھی ہم نے اپنی بات آصف علی زرداری کے سامنے رکھی پیپلزپارٹی نے بلوچستان کے حوالے سے قربانی دیکرتاریخ رقم کی ہے ۔ایک سوال پربلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپنے سینیٹرز کی تعداد بتانا چیٹنگ ہوگی الیکشن والے دن نون لیگ کومعلوم ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ نون لیگ نے نوے فیصد بجٹ پنجاب میں خرچ کیا ہم چاہتے ہیں کہ فنڈز ہرصوبے میں خرچ ہوں بلوچستان میں انسانی حقوق ،پانی اوردیگر مسائل حل کرناچاہتے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ رضاربانی پیپلزپارٹی کااثاثہ ہیں رضاربانی کیلئے دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں دوسراپلان ہے۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…