بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زرداری اور نیازی کے گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے، یہ عوام کو اب منہ دکھانے کے قابل نہیں،شہبازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اورعوام کی فلاح و بہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ کی ترقی وخوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیادبھی رکھا۔وزیر اعلیٰ نے جناح انٹر چینج کے عظیم الشان منصوبے کا افتتاح کیا اور اس منصوبے پرتقریبا 8ارب روپے لاگت آئی ہے۔

وزیراعلی نے 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لدھے والا وڑائچ کا افتتاح کیا اور 50کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے گوجرانوالہ کے پارکنگ پلازہ کا بھی افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ کے ای خدمت مرکز،ای لائبریری کے قیام کے منصوبے اور سپورٹس جمنیزیم کابھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے شیخوپورہ تا گوجرانوالہ دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور یہ منصوبہ تقریباََ6ارب رو پے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ نے گگھڑ سپورٹس ایرینا کے منصوبے اورمین جی ٹی روڈ تا میڈیکل کالج گوجرانوالہ سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کابھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے 4سال میں ضلع گوجرانوالہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے 40ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جبکہ پچھلے 9سال کے دوران گوجرانوالہ کی تعمیر و ترقی پر60ارب روپے سے زائد خرچ کئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے گوجرانوالہ میں میٹروبس سروس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد اس منصوبے پر فوری طو رپر کام شروع کر دیا جائے گا۔وزیراعلی نے یو نیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی ، رچناکالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کیثر المنزلہ سرجیکل ٹاور بنانے،

عالم چوک گوجرانوالہ میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فلائی اوور کی تعمیر اور گوجرانوالہ تا خانقاں ڈوگراں موٹر وے انٹرچینج سڑک کی چوڑائی کو 12فٹ سے بڑھا کر 24فٹ کرنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو ان تمام منصوبوں پر فوری طو رپر کام شروع کر کے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلی نے کہاکہ آج گوجرانوالہ میں عوام کا عظیم الشان ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گوجرانوالہ کے عوام مسلم لیگ (ن) او رنوازشریف کے دیوانے ہیں ،

انہیں کھوٹے اور کھرے کی تمیز کرنا آتی ہے،میں آج گوجرانوالہ میں آپ کو جناح فلائی اوور کی مبارکباد دینے آیا ہوں اس عظیم الشان منصوبے کو تقریبا 8ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے اوریہ منصوبہ پاکستان کا ایک عجوبہ ہے یہ رات کو روشنیوں سے منور اورپھولوں کی مہک سے عوام کے دل بہلائے گا۔ راولپنڈی ، لاہور او ردیگر شہروں سے کھابے کھانے کے لئے یہاں آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب جناح فلائی اوور کی تعمیر سے ان کے لئے بہترین راستے کھل گئے ہیں۔

نندی پور یہاں سے بہت قریب ہے او ریہ منصوبہ ساڑھے 4سال قبل محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دن رات محنت کر کے مکمل کیا۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اس منصوبے کی مشینری 4سال تک کراچی بندر گاہ پر دفن رہی اور اس کے پرزے بھی چوری ہوئے۔اللہ تعالی نے ہمیں ہمت دی اورہم نے اس منصوبے کو مکمل کیایہی نہیں بلکہ گزشتہ ساڑھے 4سالوں میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے ہیں ، ایک زمانہ تھا کہ بجلی جاتی تھی تو واپس نہیں آتی تھی او رآج بجلی جاتی نہیں او رپورا ملک روشن ہے۔

زرداری صاحب کی حکومت نے کراچی کوتباہ کر دیاہے جوموہنجوداڑو کا منظر پیش کر رہاہے۔دوسری جانب نیازی صاحب کی حکومت نے پشاور شہر کی روشنی ختم کر کے اسے اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔زرداری او رنیازی آپس میں مل گئے ہیں اور عوام ان کے گٹھ جوڑ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں کیونکہ دونوں نے اپنے صوبوں میں کچھ نہیں کیا اوراب ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ نیازی صاحب کے پی کے میں شکل دکھانے کے قابل نہیں رہے، وہ ہم پر دن رات الزامات کی بارش اس لئے کررہے ہیں کہ ہم نے کم وسیلہ خاندانوں کے لاکھوں بچوں او ربچیوں کو وظائف دے کر تعلیم کے زیور سے آراستہ کیاہے۔

ہزاروں پیف سکالرز ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ہم نے سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاہے۔پنجاب کے تمام ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں آ رہی ہیں۔موبائل ہسپتال دور دراز علاقوں میں عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر معیاری طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔سڑکوں،پلوں، فلائی اوور کا جال بچھایا ہے۔ لاہور میں بہترین آئی ٹی سنٹر قائم کیاہے۔ہماری اس خدمت کی سیاست سے مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ کو منظور ہوا تو زرداری اور نیازی کے گٹھ جوڑ کو دفن کردیں گے۔

الیکشن آنے والا ہے اور عوام سے بہتر کوئی منصف نہیں ۔مخالفین کی کارکردگی او رہماری عوامی خدمت عوام کے سامنے ہیں او رعوام کو آئندہ انتخابات میں اپنا فیصلہ کرنا ہے اگر اللہ تعالی اور عوام نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہر شہر ترقی کرے گا اور ملک کی تمام اکائیوں کو پنجاب کی طرح ترقی یافتہ بنائیں گے۔پاکستان کے ہر شہر کو او رہر گاؤں کو لاہو راور پنجاب کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دن رات مجھ پر الزامات لگائے جا رہے ہیں مگر میں ان کے الزامات اور گری ہوئی گفتگو کا جواب یہ کہہ کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم عوام کی مزید خدمت کریں گے۔

پورے پاکستان میں روز گار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کریں گے او رصاف پانی پروگرام کو پورے پاکستان تک لے کر آئیں گے۔ملک کو معاشی طو رپر مضبوط بنائیں گے اوراسی طرح پاکستان کا عزت و وقاربڑھے گا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں عوام کا ووٹ پاکستان کی تقدیر بدلے گا۔ قرضوں، کرپشن او ربھکاری پن سے ملک و قوم کی جان چھڑانی ہے اور اسے صحیح معنوں میں قائدؒ و اقبال ؒ کا پاکستان بناناہے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں جس نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

میرا وعدہ ہے کہ ہم پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنا کر دم لیں گے او رپاکستان کو ہاتھ پھیلانے والا ملک نہیں بلکہ امداد دینے والا ملک بنائیں گے۔اگر عوام نے ہم پر دوبارہ اعتماد کیا تو پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے دن رات ایک کر دیں گے ۔ملک سے غربت، بے روزگاری اورجہالت کا خاتمہ کر دیں گے او رکرپشن میں بڑی حد تک کمی لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے ان کی قیادت میں بڑے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اب ہماری کارکردگی دیکھتے ہوئے فیصلہ عوام کو خود کرنا ہے او راپنے ووٹ کی طاقت سے زرداری ، نیازی گٹھ جوڑدفن کرنا ہے او رپاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے کسانوں کو سستی کھاد دی ، بلاسود قرضے دئیے جا رہے ہیں، ٹیوب ویلوں کی مد میں سستی بجلی دے رہے ہیں۔گندم کی آ مد آمد ہے گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی گندم کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ یقینی بنائیں گے اور کسی کو کسانوں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔اللہ تعالی نے ہمیں خدمت کا موقع دیا تو پاکستان کو صحیح معنوں میں قائدؒ و اقبال ؒ کے افکار کی روشنی میں فلاحی مملکت بنائیں گے۔وزیراعلی نے کہاکہ اگرعوام نے ہم پر آئندہ الیکشن میں اعتماد کیا تو ہم پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیردفاع خرم دستگیر خان ، وزیرمملکت چودھری محمود بشیر ورک اورعثمان ابراہیم نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ، صوبائی وزراء ، ارکان اسمبلی ، مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعدادکے علاوہ ہزاروں لوگ جلسہ گاہ میں موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…