منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ کے جدید ترین ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس پی این ایس ہمت اور ’’بسول‘‘ دوحہ قطر پہنچ گئے،زبردست تفصیلات منظر عام پر

datetime 11  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش میں شرکت کے لیے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا جہاز بسول دوحہ پہنچ چکے ہیں۔پاکستان کے اس بحری بیڑے کی قیادت کموڈور محمد فیصل عباسی بطور مشن کمانڈر کر رہے ہیں جو پاک بحریہ کے 25ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈبھی کر رہے ہیں ۔

دنیا بھر سے بحری افواج اور سکیورٹی ایجنسیز ہر دوسال بعد اس عالمی نمائش کی میزبانی کرتی ہیں۔پاک بحریہ جدید اور مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے جہازوں کے ساتھ اس نمائش میں باقائدگی کے ساتھ شریک ہوتی ہے۔اس نمائش میں شرکت کرنے والے پاکستان کے دونوں جہازوں کا پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میں شمولیت کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ جدید ترین ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس پی این ایس ہمت ، عظمت کلاس فاسٹ اٹیک کرافٹ ہے جو کہ کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تیار کی گئی۔مقامی سطح پر تیار کیا جانے والا حربہ میزائل سسٹم بھی اس فاسٹ اٹیک کرافٹ پر نصب ہے جو مختلف النوع خطرات سے بھر پور حالات میں مختلف نوعیت کے ٹاسک سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا جہاز بسول، ہنگول کلاس جہاز ہے جو مختلف آپریشنز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔یہ جہاز چین میں تیار کیا گیا جو میر ی ٹائم نگرانی کے جدید سسٹم سے لیس ہے، یہ جہاز سمندر میں میری ٹائم قانون کی عملداری اور سرچ اینڈ ریسکیو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔  دوحہ انٹرنیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش میں شرکت کے لیے پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ہمت اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا جہاز بسول دوحہ پہنچ چکے ہیں۔پاکستان کے اس بحری بیڑے کی قیادت کموڈور محمد فیصل عباسی بطور مشن کمانڈر کر رہے ہیں جو پاک بحریہ کے 25ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈبھی کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…