اسلام آباد (آ ئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھینکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل اخلاقیات کے خلاف ہے، خوشی ہے کہ اس میں تحریک انصاف کا کارکن ملوث نہیں۔ اتوار کو سابق وزیراعظم نواز شریف
کی سیاسی مخالف عمران خان نے جوتا پھینکے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل اخلاقیات کے خلاف ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کسی پر جوتے یا سیاہی پھینکی جائے تاہم خوشی ہے کہ اس میں تحریک انصاف کا کارکن ملوث نہیں۔