جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

عمران خان پرانی دستاویزات دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، احسن اقبال

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

شکرگڑھ (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو وعدے کئے پورے کر دکھائے عمران خان پرانی دستاویزات دکھا کر لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں 2018کے انتخابات میں بھی اللہ کے فضل سے پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی ہمیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے جو ہارس ٹریڈنگ کی شکایت کرتے ہیں سب سے زیادہ ہارس ٹریڈنگ انکی اپنی اسمبلی میں ہوئی ہے پہلے اپنے گھر کو دیکھ لیں پھر بات کریں ۔

عمران خان کی سیاست کا ایک ہی نقطہ ہے میں کچھ بنوں نہ بنوں میاں نواز شریف نہیں بننے چاہیں اور سینٹ کا چئیرمین ن لیگ کا نہ بنے ہم جمہوریت کے کھلاڑی ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوں تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں تاکہ ریاست کے اداروں میں کسی قسم کی بداعتمادی اور بدمزگی پیدا ہونے کا امکان نہ ہو مفاد عامہ کے لئے شروع کی گئی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے کسی قسم کی غفلت کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی فورسز نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے لئے قوت کا سبب ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے حکومت نے اندھیرے دور کر دئیے پی پی پی کے دور میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہتی تھی جسے مسلم لیگ ن کی حکومت نے دور کر دیا اب جھوٹے وعدوں اور نعروں پر حکومتیں نہیں بنتیں اور نہ ہی بنیں گی ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکرگڑھ کے نواحی علاقہ قاسم پورہ ،لانڈرہ ،پنڈوری ڈھونڈا میں دورے کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،قبل ازیں معزز مہمانوں کے پہنچنے پرملک یاسین ، چوہدری اللہ رکھا راشد ڈپٹی ڈی ای او ،ذیلدار چوہدری مدثر حمایت لانڈرہ ،حاجی چوہدری ارشد ،چوہدری جواد ایڈووکیٹ ،چوہدری عنصر کونسلر ،چوہدری جمیل ،حاجی عبدالغفور نمبردار ،محمد عارف چوہدری ،حافظ بشارت چوہدری ،چوہدری ظہور،حاجی شوکت ٹھیکریاں اور دیگر معززین علاقہ نے پرتپاک استقبال کیا ،ایم پی اے؎ رانا منان خان ،چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل احمد اقبال چوہدری بھی انکے ہمراہ تھے ،



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…