منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے تائید کردی،چےئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے حتمی نام سامنے آگئے، حیرت انگیز اعلان

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چےئرمین سینیٹ کے لئے انوار الحق کاکڑ اور صادق سنجرانی کے نام فائنل کر لئے ہیں ،عمران خان ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہمارے دئیے گئے ناموں کی تائید کر دی ہے، حاصل بزنجو اور محمود خان کو بھی چائیے کہ اپنی قوم پرستی کا ثبوت دیتے ہوئے بلوچستان سے امیدوار کی حمایت کا اعلان کریں ،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا گیا کہ ہم پیپلزپارٹی میں شمولیت کریں گے اور ہمارے پس پردہ مقاصد کچھ اور ہیں جو غلط ثابت ہوا،

پیپلزپارٹی، پا کستان تحریک انصاف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان سے چےئرمین سینیٹ لانے کے ہمارے مطالبے کی تائید کی اور ہمارے امیدواروں کی حمایت کر نے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی اس لئے کی گئی تاکہ منجمد حکومتی مشینری کو دوبارہ بحال کیا جا سکے، ایک سوال کے جواب میں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی قوم پرست جما عتوں کے سربراہان محمودخان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو بھی ہمارے مہم کو کامیاب بنا نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اپنے قوم پرست ہونے کا ثبوت دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…