اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے مطلوبہ ووٹس سے زائد ووٹس حاصل ہونے کا دعویٰ کردیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیاکہ ان کے پاس57ووٹس ہوچکے ہیں ٗپیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بھی از خود رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 57 ووٹس ہوچکے ہیں ٗقیادت نیاز خود تحریک انصاف سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،تحریک انصاف کے 13ووٹس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے لے لی ہے۔پی ٹی آئی کے 13، بلوچستان کے 8 آزاد اور فاٹا کے 6 ووٹ ہمارے ساتھ ہیں،ایم کیو ایم کے 5، جے یوآئی 4فنکشنل لیگ اور اے این پی کا 1،1 ووٹ بھی ہمیں ملے گا، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہمارے 20ووٹ اپنے ہیں۔ڈاکٹر قیوم سومر و نے کہاکہ جے یو آئی ف اور فاٹا ارکان ایک دو دن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیں گے، پیپلزپارٹی کے دعوے کے بعد چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سینیٹر سلیم مانڈوی والا مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔ ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیاکہ ان کے پاس57ووٹس ہوچکے ہیں ٗپیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے بھی از خود رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر قیوم سومرو نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 57 ووٹس ہوچکے ہیں ٗقیادت نیاز خود تحریک انصاف سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے،تحریک انصاف کے 13ووٹس کی ذمہ داری وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے لے لی ہے۔