منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

راولپنڈی سے تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت،قوم کو زبردست خوشخبری سنادی گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جوآدہی مائننگ لیز میں آپریٹر ہے، نے اپنے شراکت داروںآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی ، صوبہء پنجاب میں دریافتی کنوئیںآدہی ساؤتھX- 1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ۔

دریافتی کنوئیںآدہی ساؤتھX-1کی کھدائی کا آغاز30 جون2017کو ہوا جسے توبرا اور کھیوڑہ فارمیشنز میں امکانات معلوم کرنے کیلئے 3,395 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔وائر لائن لوگز کی بنیاد پرکھیوڑا اور توبرامیں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔ موڈیولر ڈائنامک ٹیسٹنگ ڈیٹاسے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ کنوئیں کی پیداواریت معلوم کرنے کے لئے اس کے بہاؤ کو متفرق شرح پر جانچا گیا۔کھیوڑہ فارمیشن میں 32/64 انچ چوک سائز پر تیل کا زیادہ سے زیادہ یومیہ1550 بیرل اور گیس کا یومیہ 2.62 ایم ایم ایس سی ایف بہاؤ ریکارڈ کیاگیا۔یہ دریافت down thrown بلاک میں واقع ہے جس سے پوٹوہار اور کوہاٹ میں نئے امکانات کی راہیں ہموار ہوں گیں اورہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کے تناظر میں تیل وگیس کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی کرنے میں مدد ملے گی۔  پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جوآدہی مائننگ لیز میں آپریٹر ہے، نے اپنے شراکت داروںآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اورپاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی ، صوبہء پنجاب میں دریافتی کنوئیںآدہی ساؤتھX- 1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ۔ وائر لائن لوگز کی بنیاد پرکھیوڑا اور توبرامیں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔ موڈیولر ڈائنامک ٹیسٹنگ ڈیٹاسے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…