بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

جعلی پیر کی کرامت۔۔2کتے زندہ جلا کر راکھ مریدوں کو کھلا دی، حضرت عیسیٰ کے معجزے کی برابری کا دعویٰ کر دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جعلی پیر کی کرامت، 2کتے زندہ جلا کر راکھ مریدوں کو کھلا دی، پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکار عیاش آدمی، عیاشی کیلئے(ک)نامی مریدنی کو رکھا ہوا ہے، 2بیویاں اور بچے گھر سے نکال چکا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چاہ نوناں والا چک آر ایس میں جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکار نے جادو ٹونے کیلئے

2کتوں کو زندہ جلا دیا اور راکھ بطور شفا مریدوں کو کھلا دی۔میڈیا ٹیم کے پہنچتے ہی جعلی پیر فرار ہو گیا، سفارشی فون کراتا رہا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور جعلی پیر کے بھائی وزیر احمد، جاوید حسن، پیر بخش فوجی، عبدالغفور خواتین حسینہ مائی، مقصود مائی نے جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکار کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرے لگائے۔ میڈیا ٹیم نے وہ راکھ بھی دیکھی جو کتے جلانے سے بنی تھی ۔ جعلی پیر نے لوگوں کو کہا تھا کہ کسی سے ذکر کیا تو جنات سے مروادوں گا۔ جعلی پیر کے بھائی وزیر احمد، جاوید حسن، پیر بخش فوجی، عبدالغفور نے دو کتے زندہ جلانے کی تصدیق کی اور مزید بتایا کہ وہ نہایت عیاش ہے ۔ دو بیویوں کو بچوں سمیت گھر سے نکال چکا جبکہ (ک)نامی مریدنی بغیر نکاح کے ’’خادمہ خاص‘‘کے طور پر ’’موج مستی‘‘کیلئے رکھی ہوئی ہے۔ احتجاج پر قتل کرا دینے جنات سے مروا دینے کی دھمکی دیتا ہے۔کہتا ہے کہ جس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھ دوں بینائی مل جائے گی اسی طرح کی بہت سی ناقابل تحریر باتیں اور جعلی پیر کا کردار سامنے آیا ہے۔ جعلی پیر کے بھائی وزیر احمد نے جعلی پیر ظہور احمد المعروف لچھاں والی سرکاری کے ان تمام غیر انسانی غیر شرعی واقعات پر مبنی ڈی ایس پی شجاع آباد کو درخواست بھی دکھائی اور کہا کہ وہ بااثر اور دولت مند ہے جس کی وجہ سے مقدمہ کا اندراج نہیں ہونے دیا۔

دوسری جانب جعلی پیر ظہور المعروف لچھاں والی سرکار نے تمام باتوں کو غلط قرار دیا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…