اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خنزیر نے سپریم کورٹ پر حملہ کردیا، ہر طرف افراتفری مچ گئی ،نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے عملے کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب عدالت عظمیٰ کی حدود میں ایک جنگلی خنزیر نے گھس کر حملہ کردیا ۔سوشل میڈ یا پر خنزیر کی جانب سے کیے جانے والے حملے کی ویڈیو سامنے آئی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جنگلی خنزیر
ادھر ادھر دوڑ رہا ہے جب کے سپریم کورٹ کا عملہ ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے اسے حدود سے باہر بھگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔اس دوران خنزیر نے دو افراد پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ عین وقت پر پیچھے کو ہٹ گئے اور حملے سے بچ گئے ۔واضح رہے کہ اس وقت چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔