اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سینٹ میں مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی تعداد کتنی ہے؟تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو کیا جواب دیا؟، اعتزاز احسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)تمام اتحادی جماعتیں پہلے اپنے نمبر پورے کریں گی، نمبر گیم کی تعداد پوری ہونے کے بعد مشاورت کی جائے گی اور پھر تمام اتحادی جماعتیں اپنے امیدواروں کو سامنے لائیں گی۔ سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 34 ہے ٗ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹ میں 5 اور نیشنل پارٹی کے بھی 5 ارکان ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے سینیٹ میں ارکان کی تعداد 4 ہے۔اس طرح مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی سینیٹ میں ارکان کی تعداد 48 ہے۔علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا

کہ چیئرمین سینیٹ متفقہ اور پیپلزپارٹی کا ہوگا ٗ تحریک انصاف بھی پیپلزپارٹی کے چیئرمین پر اتفاق کرے گی۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے رضا ربانی کی نامزدگی کی صورت میں ان کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر رضا ربانی نہیں آتے تو اپنا امیدوار لائیں گے اور دوسری جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائیگا ۔بدھ کو سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پشتونخوا میپ کے محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو شریک ہوئے اس وقع پر مسلم لیگ (ن)کے چیئر مین راجہ ظفر الحق اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دور ان چیئر مین سینٹ اور ڈپٹی چیئر مین کے حوالے سے مختلف ناموں پر مشاورت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سامنے تجویز رکھی کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے رضا ربانی کو اگر چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے لایا جاتا ہے تو اس فیصلے کی حمایت کی جائے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی تجویز کو اتحادی رہنماؤں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا اور تجویز کی بھرپور حمایت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

کہ اگر رضا ربانی کے علاوہ دوسرے کسی امیدوار کو سامنے لایا جائے گا تو (ن) لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں اس کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ تمام اتحادی جماعتیں پہلے اپنے نمبر پورے کریں گی، نمبر گیم کی تعداد پوری ہونے کے بعد مشاورت کی جائے گی اور پھر تمام اتحادی جماعتیں اپنے امیدواروں کو سامنے لائیں گی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں حاصل بزنجو نے کہا کہ ہمارے پاس 54 ارکان ہیں اور ہمارے نمبر پورے ہیں

لہٰذا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا فیصلہ پرسوں یا (آج) جمعرات کی شام تک ہوجائے گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے تصدیق کی کہ اجلاس کے دور ان مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے کہ رضا ربانی اچھے چیئر مین رہے ہیں اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو دوبارہ لاتی ہے تو ہم سپورٹ کر نے کیلئے تیار رہیں انہوں نے کہاکہ اگر پیپلز پارٹی رضا ربانی کو لانے کیلئے تیار نہیں تو پھر ہم اپنا میدوار لائینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…