اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ،عمران خان سے متعلق ایسی باتیں کہہ گئے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اس عمر میں حکیم چلتا ہے نہ تعویز،یہاں صرف نوازشریف کا شیر چلے گااور کوئی چیز نہیں چلے گی، ایک صحافی نے اسی دوران کہا کہ وہاں تو
پیرنی چل گئی ، اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ ابھی عدت چل رہی تھی کہ پتہ نہیں کہ کس بات کی شدت تھی کہ۔۔۔سب کچھ کر لیا۔واضح رہے کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے نکاح کی تاریخ کو لیکر مختلف باتیں زیر گردش ہیں ۔عمران خان نے گزشتہ ماہ ہی لاہور میں بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا جس کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی گئی تھیں۔