پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

احد چیمہ نے منہ کھول دیا، 7اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائی،پیرا گون میں کون کون حصہ دار، رقم کیسے پہنچائی جاتی تھی گرفتار ٹھیکیدار شاہد شفیق نے بھی کئی راز اگل دئیے، بڑی خبر آگئی

datetime 6  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احد چیمہ کے انکشافات، 7اہم سیاسی شخصیات کے خلاف کارروائی کی تیاری، تین پولیس افسروں، ساتھ بیوروکریٹس اور تین معروف بلڈرز پر ہاتھ ڈالنے کیلئے بھی کام شروع کردیا گیا،پیراگون میں کون کون حصہ دار، کس طرح ان کو رقم پہنچتی رہی، گرفتار شاہد شفیق نے بھی کئی راز اگل دئیے، ایک ایم پی اے اور ایم این اے نے جوہر ٹائون، رائیونڈ روڈ، دیگر علاقوں میں اربوں کی جائیدادیں خریدیں،

ایل ڈی اے اور حکمران خاندان کے ایک اہم فرد کی سپورٹ تھی ، رواں ماہ بھی اہم گرفتاری متوقع، پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ میں دھماکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کی رپورٹ میںآشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل اور پیراگون کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشافات سامنےآئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ احد چیمہ کے اہم انکشافات کے بعد سات اہم سیاسی شخصیات، تین پولیس افسروں، سات بیوروکریٹس اور تین معروف بلڈرزکے خلاف کارروائی کرنے کے حوالے سے کام شروع ہو گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات میں پنجاب اور وفاق کی اہم ترین شخصیات بھی شامل ہیں۔ ان اہم ترین شخصیات، بیوروکریٹس ، پولیس افسروں اور بلڈرز کے خلاف اہم ترین شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ احد چیمہ نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں اور اب جو ریمانڈ پر اسے نیب کے حوالے کیا گیا ہے اس دوران تفتیش کے کئی مراحل کو پورا کرنے اور احد چیمہ کے انکشافات کی روشنی میں ثبوت جمع کرنے کے بعد ان شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ ان سیاسی و سرکاری شخصیات اور بلڈرز کے حوالے سے خصوصی طور پر اہم اداروں کو یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ان پر نظر رکھی جائے کہ کہیں یہ پاکستان سے بھاگ نہ جائیں۔

پنجاب کی اہم ترین حکومتی شخصیت کے قریبی عزیز کے حوالے سے بھی اہم ترین انکشافات سامنے آئے ہیں کہ اس کی ہدایت ار پرچی پر ایل ڈی اے کے کئی کام فوری کئے جاتے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک ایم پی اے اور ایم این اے کے حوالے سے بھی انکشافات ہوئے ہیں کہ جوہر ٹائون، رائیونڈ روڈ اور دیگر اہم علاقوں میں ان دونوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدیں،

اس عمل پر ایل ڈی اے کی مکمل سپورٹ حاصل تھی اور ان پراپرٹیز میں حکمران خاندان کا ایک اہم فرد بھی شامل تھا۔ احد چیمہ کیساتھ گرفتار پیراگون کے شاہدشفیق نے بھی کئی اہم انکشاف کئے ہیں جن میں اہم سیاسی شخصیت کی پیراگون میں کس طرح حصہ داری ہے کس طرح ان کو رقم دی جاتی ہے، کیا کیا ذرائع استعمال ہوتے ہیں اور کس طرح غیر قانونی کام کو قانونی بنا کر س کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے

اور کون کون پیراگون میں حصہ دار ہے اور پیپلزپارٹی کی سابق اہم شخصیت نے اس میں انوسٹمنٹ کی ہوئی ہے اور کون کون سا پولیس افسر بھی اس میں حصہ دار ہے اور پیراگون کیلئے کس طرح اور کس کس کی سفارش پر پٹواری تحصیلدار اور نائب تحصیلدار وہاں لگوائے جاتے تھے اور مختلف محکموں کی زمین کو کس طرھ قبضہ میں لیا جاتا تھا، اس حوالے سے بھی اہم انکشافات کئے گئے ہیں

جن پر بھی کئی گرفتاریاں آئندہ چند دنوں میں متوقع ہیں جبکہ رواں ماں بھی ایک اہم گرفتاری متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…