پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کیلئے 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کے پہلے مرحلے کا کا آغاز کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کے پہلے مرحلے کا کا آغاز کر دیا،پہلے مرحلے میں 88لیڈٹرینرز کو تربیت دی جا ئے گی ، دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز لیڈٹرینرز کی ٹریننگ کرکے شروع کردیا۔

لیڈٹرینرز کی ٹریننگ صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور اور صوبہ خبیر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور میں شروع ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 88 لیڈٹرینرز کو تربیت دی جا ئے گی جو کہ 5 مارچ 2018 ء سے شروع ہو کر 16 مارچ تک چاروں صوبوں کے دارالخلافوں میں ہوگی۔ تمام لیڈٹرینرز الیکشن کمیشن کے آفیسرز ہیں، یہ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جو یکم اپریل 2018ء سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔ یہ مرحلہ مئی 2018ء سے شروع کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ٹریننگ کے مراحل الیکشن 2018ء سے پہلے ترتیب دئیے گئے منصوبے کے مطابق مکمل کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…